?️
پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومتی فضول خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا درست طرزِ حکمرانی نہیں۔
پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی کا فیول سپلائی صورتحال سے متعلق حکومتی موقف واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث فیول سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات پر وفاقی وزیر خزانہ و پٹرولیم کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر اثرات کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو بریفنگ دی، خیبرپختونخوا حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے براہ راست عوام متاثر ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومتیں خود فضول خرچیاں کریں اور پھر بحران کا بوجھ عوام پر ڈال دیں یہ طرز حکمرانی درست نہیں،ایران امریکہ اسرائیل تنازع کا بوجھ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے یہی وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔


مشہور خبریں۔
جنوبی افریقہ ٹیم کو قابو کرنے کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا مشورہ
?️ 3 فروری 2021سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے پنڈی ٹیسٹ میں اسپن وکٹ کے ذریعے
فروری
صیہونی فوجی کیمپ پر فائرنگ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف اپنی
فروری
پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے
جولائی
ایران اپنے میزائل اور ڈرون انڈر گراؤنڈ کیوں بنا رہا ہے؟
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی جانب سے اپنے زیر زمین میزائل اڈوں
اگست
ویکسین نہ لگوانے پر سِم بلاک کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلہ
جولائی
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
ایران کے خلاف جارحیت میں شامل نہ ہونے پر ٹرمپ کا یورپی اتحادیوں پر غصہ
?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں
مئی
میکسیکو کے صدر: ہم اپنی سرزمین پر امریکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کریں گے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کے اس
مئی