?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پرپابندی سے قبل ہم سے مشورہ نہیں کیا، حکومتی اقدامات سے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صدرمملکت آصف علی زرداری کی صحت، چینی شہریوں کی ہلاکت، امریکی انتخابات، انٹرنیٹ پر پابندی، وفاقی حکومت سے ناراضی، دریائے سندھ پر مزید نہروں کے قیام اور آئینی بینچوں میں مساوی نمائندگی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے، سیاست عزت کے لیے کی جاتی ہے، اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے، نہ سیاست۔
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان سے احتجاجاً علیحدہ ہوئے، آئین سازی کے وقت حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ججز کا طریقہ ہے بینچ سے سیاست کریں، سندھ کے ساتھ بار بار تفریق اور الگ سلوک نظر آتا ہے، جب تک لوئر کورٹس میں اصلاحات نہ ہوں، بہتری نہیں ہو سکتی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد سے پرانی شناسائی ہے، ذاتی تعلقات کا سفارتکاری میں ایک حد تک ہی اثر ہوتا ہے، اہم عناصر خطے کے حالات اور ملک کے مفادات ہوتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات اتنے اچھے نہیں جتنے ہونے چاہیے، پاکستان کے مفادمیں امریکا سے تعلقات بہترہونا چاہیے، انصاف کے ساتھ بڑے ادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے، دیہی سندھ سے نمائندگی ہوتی تو برابری پر بات کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ وی پی این پرپابندی سے قبل ہم سے مشورہ نہیں کیاگیا، یہ کام کرنے والے جانتے بھی نہیں کہ وی پی این کیا ہے، کس لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس طرح سے پہلے سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر اہم تھا، آج کے دور میں اسی طرح سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ اہم ہے،حکومتی اقدامات سے ذراعت اور آئی ٹی کو نقصان پہنچ رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں فور جی جب کہ وہ جھوٹ ہے، ہمارے یہاں تھری جی ہے اور اس کی اسپیڈ بھی اب اتنی سست ہوچکی ہے کہ جیسے میرے بچپن میں ہوتا تھا، اوپر سے اب ہم نے وی پی این پر پابندی لگادیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دریائے سندھ پر مزید 6 کنال بنانے کے منصوبے پر اتفاق رائے موجود نہیں ہے، جس طرح سے حکومت آگے بڑھ رہی ہے، اس پر اتفاق نہ ممکن ہوتا جا رہا ہے، مخلتف طریقے ہیں جن سے بنجر علاقوں میں پانی پہنچایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
قاہرہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے: اقوام متحدہ
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانیز نے مصر اور صہیونی
دسمبر
کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے
مارچ
وزیر اعظم کی اتحادیوں سے ملاقاتیں، نگران حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے پرانے
جولائی
روسی افواج کیف پر قبضہ کر لیں گی: قدیروف
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مضبوط اتحادی رمضان قدیروف نے
اپریل
مراکش اور صییہونیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی
جولائی
سعودی اتحاد کے گرائے ہوئے کلسٹر بم یمنی بچوں کی موت کا باعث
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے برسائے گئے
اپریل
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون
کیا اسرائیل نے جنگی حالات کا اعلان کر دیا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: بدھ کی شام صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے
اکتوبر