?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، انسداد پولیو کیلئے معاونت فراہم کرنے والے اداروں کے حکام اور ملک بھر سے منتخب پولیو ورکرز بھی موجودتھے۔
وزیراعظم نے انسداد پولیو کیلئے وفاقی وزیر صحت، متعلقہ حکام اور عالمی شراکت داروں کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے پولیو ورکرز کی جرأت، لگن اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات وہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر مشکل حالات اور علاقوں میں انسداد پولیو کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیںِ، ان کی کاوشوں کی بدولت پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی، پوری قوم اور حکومت کی طرف سے پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم انسداد پولیو پر تقریب کا انعقاد اس مرض کی روک تھام کیلئے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرداں عظیم پاکستانیوں نے اپنی زندگیاں ملک کیلئے وقف کی ہیں۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او، یونیسف، بل گیٹس فائونڈیشن اور سعودی عرب سمیت تمام شراکت داروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جو پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم نے انسداد پولیو کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پولیو ورکرز میں شیلڈز تقسیم کیں۔ ان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکرز شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی نے صیہونی ریاست کو ہتھیاروں کی فروخت کیوں روکی؟
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے قوانین کی
ستمبر
عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انتونیو گوتریس
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا
جولائی
حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے
ستمبر
انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے
فروری
وائٹ ہاؤس نے ایران کے میزائل حملے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصانات میں ہیرا پھیری کی؛ پینٹاگون کے سابق ترجمان کا اعتراف
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ایک سابق ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے
ستمبر
اب تک صرف 4 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں پہنچے
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کریسنٹ اور ریڈ کراس پاپولیشن کے ترجمان
جون
شمالی شام میں الجولانی کے خلاف مزدوروں کا شدید احتجاج
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:شمالی شام کے مختلف علاقوں میں الجولانی کے زیر تسلط
مارچ
گزشتہ رات جلد بازی میں کی گئی قانون سازی پر عمر ایوب کی تنقید کے بعد قومی اسمبلی اجلاس ملتوی
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے گزشتہ رات
نومبر