?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، کراچی کی سڑکوں اور ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیے 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، کراچی کی ترقی حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔کراچی کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں پر سندھ حکومت کی جانب سے کام جاری ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کراچی کو ایک جدید، پائیدار اور شمولیتی شہر بنایا جا سکے، ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے شاہراہِ بھٹو، ملیر ندی پُل اور مختلف انڈر پاسز پر کام جاری ہے۔ شاہراہ بھٹو، ملیر ندی پُل، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے منصوبے ٹریفک کے دباؤ کو کم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے اہم منصوبوں پر کام مارچ تک شروع ہو جائے گا، کام کے دوران معیار اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں 9 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کی توسیع اور میڈیکل کالجز قائم کیے جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہری ہر شعبے میں ترقی و تبدیلی محسوس کریں۔ ہر منصوبہ کراچی والوں کی زندگیوں میں بہتری، سہولتیں اور خوشحالی لانے کے لیے ہے۔


مشہور خبریں۔
پہلا امریکی پوپ کون ہے؟
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: بالآخر، ویٹیکن میں کارڈینلز کے دو دن کے غور و
مئی
نیتن یاہو کے لئے غزہ کے خلاف دوبارہ وسیع جنگ چھیڑنا نا ممکن ہے
?️ 11 نومبر 2025نیتن یاہو کے لئے غزہ کے خلاف دوبارہ وسیع جنگ چھیڑنا نا ممکن
نومبر
کرد ترکی کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے فرانس کا محتاج
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نامعلوم شامی کرد اہلکار نے مزید کہا کہ ہم
جنوری
حکومت آخری دم تک عثمان مرزا کیس کی پیروی کرے گی: وزیر قانون
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ
جنوری
اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور
مئی
چین اور پاکستان کے افغانستان میں ہندوستان کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے اقدامات
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، کابل میں چین، پاکستان
مئی
نیب ترامیم بل، چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت سپریم
مئی
اردن سعودی صیہونی سازش کی زد میں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:اپریل 2021ء میں جب سے اردن کے بادشاہ کے خلاف بغاوت
فروری