?️
پشاور: (سچ خبریں) حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے لیے ایک ماہ کے اندر پلان آف ایکشن مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مالی معاملات کا کیس مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فارمولے کے تحت پن بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے 1510 ارب روپے واجب الادا ہیں، نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی صوبائی بجلی کی مد میں 6 ارب روپے بقایا ہیں۔
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ آبادی کے حساب سے صوبے کو این ایف سی میں سالانہ 262 ارب روپے ملنے چاہئیں، ضم اضلاع کے 10 سالہ پلان کے تحت صوبے کو 500 ارب میں سے صرف 103 ارب روپے ملے ہیں۔
قبل ازیں 9 مارچ کو علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تھا کہ وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے 1510 ارب روپے کے واجبات کلیئر کرنے ہیں لیکن کئی یاد دہانیوں کے باوجود یہ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میری تجویز ہے کہ اگر وفاق ادائیگی نہیں کر سکتا تو اسے خیبرپختونخوا کے لیے بجلی اور گیس پر سبسڈی دینی چاہیے اور صوبے کے بقایا جات سے اس سبسڈی کو منہا کر لینا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی
ستمبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہمیں معاشی مواقع فراہم کریں گے:نیتن یاہو
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ
فروری
افغانستان کو دہشت گردی کیلئے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔ گورنر سلیم حیدر
?️ 21 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان
اکتوبر
حکومت کا ہر شہری کو بیمہ پالیسی کی سہولت دینے کا فیصلہ
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ہر شہری کو بیمہ پالیسی حاصل
جنوری
الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی
?️ 17 اگست 2025الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی
اگست
ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 9 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل،
نومبر
پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے ہنر، وسائل کی بہتر تقسیم ضروری ہے، ورلڈ بینک
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان
فروری
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری