حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کی خواجہ آصف پر تنقید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہم سپریم کورٹ آئے تھے، چیف جسٹس صاحب نے مہربانی کی اور آج تمام کیسز لگائے، تین کیسز ایسے ہیں جو کل پر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی، لیکن سب چیزوں کے باوجود پاکستان کے عوام کا مشکور ہوں، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کی، چاہے کاروبار تھوڑے وقت بند ہو، بتانا یہ ہوتا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی جاتی ہے، جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں یہ بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہر دن غیرقانونی ہے، انہیں سیاسی مقدمات پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت یا کسی اور کے ساتھ بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو پوری اتھارٹی دی ہوئی ہے، دونوں کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کا لائحہ عمل۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ زور زبردستی سے سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اتنی آسانی سے ہلنے والے نہیں، 8 فروری کو ہماری 180 سیٹیں چھینی گئیں اور ہمیں 91 پر لے آئے، پھر یہ ہماری 91 سیٹوں کو کم کر کے 75 پر لے گئے، عمر ایوب کی سیٹ بھی لے لی گئی، ہمارے سینیٹرز پر بھی زور زبردستی کی گئی، یہ دوسالوں میں رتی برابر بھی عوام کے دلوں میں اپنی عزت نہیں بڑھا پائے۔

مشہور خبریں۔

چین سے افغانستان میں دوبارہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی امریکی کوششیں

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: 2021 میں کابل سے نیٹو کے انخلاء کے بعد، امریکہ

الہان عمر کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں متنازع بیان، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 14 جون 2021غزہ (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی جانب

جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید

?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا

جاوید ہاشمی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کی ذمے داری قبول کر لی

?️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) جاوید ہاشمی نے عمران خان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی

جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکے خواہاں ہیں: آرمی چیف

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپان

سوڈان اور اسرائیلی کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ایک عبرانی اتحاد ہے: یمنی عہدیدار

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف

?️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان

حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا

?️ 12 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے