حکومت کے پاس بل موجود ہی نہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیمی بل کسی کے پاس موجود نہیں ہے، یہاں تک کہ حکومت کے پاس بھی بل موجود نہیں۔

خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہا کہ کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتا سکتے، وزیر قانوں نے ہمیں کچھ بریف کیا ہے، لیکن اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ اس بل پر بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی، رات کے اندھیرے کی ترامیم ہے جو رات کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شئیر نہیں کیا جب کہ حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں ہے، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، کل سپریم کورٹ نے بہت زبردست فیصلہ دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، صرف ہمارے دو اراکین اس وقت رابطے میں نہیں ہیں، ہمارے جن اراکین کے ساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ اگر کاسٹ ہوتے ہیں تو وہ ہم نہیں مانتے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کوئی آپ کے ووٹ توڑ رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انشااللہ ایسا نہیں ہوگا، ہمارے بندے قائم ودائم ہیں، اگر کوئی آزاد رکن ہے لیکن وہ کسی جماعت کا حمایت یافتہ ہے تو وہ اسی پارٹی کو ہی سپورٹ کرےگا۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ نے اپنے اراکین کو ووٹ نہ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی مزاحمت کے بارے میں مغربی میڈیا کی غلط بیانیوں پر عالمی خاموشی 

🗓️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی میڈیا ایکٹویست طلعت ناجی کا کہنا ہے کہ مغربی

اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا

🗓️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

🗓️ 15 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف

’اچھی‘ عدالت میں ٹرائل ہو تو عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے، عارف علوی

🗓️ 11 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ

امریکہ میں انتخابی جائزوں میں ہیرس کو برتری حاصل

🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن آخر کار اپنی بڑھاپے اور آئندہ انتخابات

عمران خان کا جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے پر حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

🗓️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے

وینزویلا کا تیل خریدنے والے ممالک کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا:ٹرمپ  

🗓️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے وینزویلا کے تیل و گیس خریداروں پر سخت

دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر؟ 89 سیکنڈ باقی

🗓️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی سیکیورٹی کونسل کی وارننگ اور بھارت-پاکستان کشیدگی کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے