حکومت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی: عثمان بزدار

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحاد ہے،  جو مرضی کرلیں، حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت محمدمحبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، فلاح عامہ کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل کےحل کےلئےدن رات ایک کئے ہوئےہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سےعوامی مسائل حل کررہےہیں۔

ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتمادہے، اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنےکرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، عوامی ترقی کےراستےمیں اپوزیشن کےمنفی حربے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوےکا اتحادہے، اپوزیشن جومرضی کرلیں،حکومت کےخلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے نقطہ نظر سے مزاحمتی حریک کی ڈرون طاقت

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں حزب اللہ کے "حسان” ڈرون کے

نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کی فریاد

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی نیوز سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی

ایشیائی، اسلامی ترقیاتی بینک کا فلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ کیلئے 66.5 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور اسلامی ترقیاتی

چہلم امام حسین کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رہے گی

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں،وزیراعظم

?️ 25 ستمبر 2024نیو یارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی

سیاسی و معاشی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 38 پوائنٹس کی کمی

?️ 20 دسمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور معاشی

برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے