?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اور بینکنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کے بڑھتے ہوئے قرضوں کو کم کرنے کے لیے کمرشل بینکوں کے ساتھ 12 کھرب 50 ارب روپے (4 ارب 47 کروڑ ڈالر) کے قرضے پر بات چیت کر رہی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت توانائی کے شعبے میں غیر حل شدہ قرضوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے، جس سے پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد ملی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ قرض کی ادائیگی 5 سے 7 سال کی مدت میں کی جائے گی، ٹرم شیٹ پر دستخط ہونا ابھی باقی ہیں۔
زیادہ تر پاور کمپنیوں کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر یا مالک حکومت کو مالی مشکلات کی وجہ سے قرضوں کا مسئلہ حل کرنے میں ایک چیلنج کا سامنا ہے، اس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے آئی ایم ایف کی سفارش کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، لیکن اب بھی گردشی قرض کو ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے بینکوں سے رابطہ کیا ہے، دیکھتے ہیں کہ کتنے حصہ لیتے ہیں، یہ ایک تجارتی لین دین ہے، اور ان کے پاس حصہ لینے کا انتخاب ہے، تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے سسٹم میں لیکویڈیٹی ہے اور بینکوں کی خواہش ہے۔
حکومت اس سال حکومتی گارنٹی والے قرضوں کو ختم کرکے اور محصولات پر مبنی نظام کی طرف منتقل ہو کر گردشی قرضوں کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو سبسڈی اور واجب الادا بلوں کی وجہ سے بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس نقطہ نظر سے فنانسنگ اخراجات میں کمی آئے گی، جس سے حکومت کو سود اور ادائیگی کے قرضوں کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر توانائی کے مشیر عمار حبیب خان نے کہا کہ ذمہ داریوں کی اس طرح کی دوبارہ قیمتوں سے زیادہ کارکردگی پیدا ہوتی ہے، اور صارفین کے لیے لاگت کم ہوتی ہے۔
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ شرح سود فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ ہوگا اور ملک کے بڑے بینک اس عمل میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے اگلے 4 سے 6 سال میں تمام قرضوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، جو بینکوں کی بیلنس شیٹ پر موجود ہیں۔
ظفر مسعود نے کہا کہ 12 کھرب 50 ارب کے قرضوں میں سے آدھے سے زیادہ پہلے ہی بینکوں کی کے کھاتوں میں موجود ہیں، اور سیلف لیکوئڈنگ سہولتوں کے ذریعے ری اسٹرکچرنگ سے گزر رہے ہیں، جس میں فی الحال ان کی مدد کے لیے قابل شناخت کیش فلو کی کمی ہے۔
مشہور خبریں۔
دستاویزات فوری طور پر واپس کریں!:ٹرمپ کا امریکی پولیس سے خطاب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ٹرمپ ان اہم دستاویزات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں
اگست
شمالی عراق میں اسرائیل کے اسٹریٹجک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے:صیہونی اخبار
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے اعتراف کیا کہ عراق کے اربیل
مارچ
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا، جسٹس رضوی
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس
اپریل
جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے
اگست
امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی
جون
وزیراعظم نے پنڈورا باکس پیپرز کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا باکس
اکتوبر
نواز شریف کی ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبری: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر
جون
پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو
دسمبر