?️
میانوالی (سچ خبریں) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا نس کمیٹی یو نیورسٹی آف میانوالی ملک احمدخان نے کہا ہے کہ میانوالی میں یو نیورسٹی کا قیا م کر کے حکومت نے میانوالی عوام کو بہترین تحفہ دیا ہے۔
نہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کے قیا م سے ضلع میانوالی میں تعلیمی انقلاب رونما ہو گا اور طلبا و طالبات مقامی طور پر اعلیٰ تعلیم و تحقیق کی سہولتوں سے مستفید ہو کر مختلف شعبہ زندگی میں ضلع کا نا م روشن کر یں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یو نیورسٹی آف میانوالی کے دورہ کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان سے ملا قات کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب نے کہا کہ میانوالی میں یو نیورسٹی کا قیا م عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا اورپاکستان تحریک انصاف کی حکو مت نے اس مطالبہ کی تکمیل کو یقینی بنا یا ہے۔
انہوں نے توقع ظا ہر کی کہ مستقبل قریب میں یو نیورسٹی آف میانوالی میں نہ صرف مزید شعبہ جات قائم ہوں گے بلکہ یہ درسگاہ اعلیٰ تعلیمی روایات اور تحقیق و تدریس میں جلد ملک کی دوسری یو نیورسٹیز کے ہم پلہ ہو گی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان نے پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب کو یونیورسٹی کے مسائل، تعلیمی صورتحال، انفراسٹرکچر اور یو نیورسٹی کے مستقبل میں شروع ہو نیوالے منصوبہ جات سے متعلق تفصیل سے آگا ہ کیا۔
انہوں نے بتا یا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے نیا تعلیمی بلا ک زیر تکمیل ہے اور انشائ اللہ نئے سال سے کئی ایک نئے شعبہ جات کے اجرائکو یقینی بنا نے کیلئے پراسس جاری ہے۔
پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب وممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا نس کمیٹی یو نیورسٹی آف میانوالی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ انشاء اللہ یو نیورسٹی کو درپیش انتظامی و ما لی مسائل جلد حل کر لئے جا ئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے یو نیورسٹی آف میانوالی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کر نے کی سفارش کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کو مثالی معیاری تعلیمی درسگا ہ بنا نے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان اور یونیورسٹی انتظامیہ کی بھر پورمعاونت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں میانوالی کو تعلیمی لحاظ سے پسما ندہ رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی شاہراہ ہے اور دنیا بھر میں ترقی کا انحصار تعلیم وتحقیق کا مر ہو ن منت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس یو نیورسٹی کو عظیم تعلیمی درسگا ہ بنا نے اور جدید عصری تعلیمی وتحقیقی سہولتوں سے ہم آہنگ کر کے اسے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنا نے کیلئے سیاسی قیادت انتظامیہ اور ضلع میانوالی کی عوام کے علا وہ طلباو طالبات تما م تر توانائیاں اور صلاحتیں بر ؤئے کار لا ئیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اللہ خان نے کہا کہ اس مقصد کیلئے انشائ اللہ جلد اقدامات کا آغاز کریں گے اوریہ ادارہ حقیقی معنوں میں ترقی کی جا نب گامزن ہوگا۔
مشہور خبریں۔
لاہور میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں
?️ 23 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ صوبائی
اکتوبر
پارلمینٹ انتخابات کے نتائج فرانس کے لیے خطرناک ہیں: پیرس
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ میں نشستوں کی قطعی اکثریت حاصل کرنے میں
جون
قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات
مارچ
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے
مئی
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید
اگست
فلسطینی مجاہدین کو صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ
اگست
امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ کا بیجنگ پرسائبر حملوں کا الزام، چین کی تردید
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: امریکا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے بیجنگ میں مقیم سائبر
مارچ
ہمیں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں: ترکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیٹک کونسل کے اجلاس میں بتایا
مارچ