?️
اسلام آباد( سچ خبریں)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے، حکومت نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو غربت سے نکالنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔عام آدمی کی قوت خرید کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بھارت اور چین کی مثال دی اور کہا کہ چین نے پچھلے 30 سالوں میں لاکھوں لوگوں کو ایسے اقدامات کے تحت غربت سے نکالا جبکہ بھارت اس میں ناکام رہا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘معاشرے کے غریب طبقات کو مالی اعانت فراہم کرنے کے علاوہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے’۔عمران کے ایک مشیر نے میڈیا کو بتایا کہ ‘حکومت مہنگائی کو ختم نہیں کر سکتی، تاہم یہ عام آدمی کی قوت خرید کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم قیمتوں کو ان کے پچھلے مقام پر نہیں لاسکتے لیکن ہم لوگوں کی قوت خرید کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ مہنگائی ان پر اثر انداز نہ ہو’۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی قوت خرید کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ کسانوں اور زراعت کے شعبے کو سبسڈی کی شکل میں 11 کھرب روپے دیے گئے ہیں جس سے ملک کی 70 فیصد آبادی، جو دیہی علاقوں میں رہتی ہے، کو فائدہ ہو رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین، معاونین خصوصی وقار مسعود، عثمان ڈار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ، صدر پنجاب بینک ظفر مسعود، متعلقہ اعلیٰ حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کو کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کامیاب کاروبار، کامیاب کسان اور کامیاب ہنرمند پروگرام اور کامیاب پاکستان ہاؤسنگ کے تحت کم لاگت رہائشی اسکیموں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نوجوانوں سے متعلق تمام پروگرامز کو ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ کی چھت تلے لے آئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے اور لوگوں کو روزگار کے لیے خود کفیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعاون کا عزم
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان
مئی
ٹرمپ جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں:بائیڈن
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
?️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے
نومبر
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی
جون
ہم شام میں مختلف فورسز کے ساتھ رابطے میں ہیں: روس
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریہ زاخارووا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام میں حالیہ
دسمبر
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک
فروری
سعودی عرب منصورہادی کو یمن واپس نہیں جانے دے رہا؛ مستعفی یمنی حکومت کے عہدہ دار کا انکشاف
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی شکست کے بارے میں
دسمبر