حکومت کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ تحویل میں نہیں لے گی، وزیر خزانہ کی وضاحت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے وضاحت کی ہے کہ حکومت کمرشل بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کو ضبط نہیں کرے گی اور ملکی ذخائر کے حوالے سے ان کے دیے گئے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ ان کے بیان کو بہت ہی غلط سمجھا گیا، لہٰذا اس طرح کا کچھ بھی نہیں ہوگا۔

خیال رہے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا بیان ایک دن قبل ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے دیئے گئے انٹرویو کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تک بچے ہیں کیونکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ بھی پاکستان کے ہیں، جبکہ 30 دسمبر 2022 کو مرکزی بینک نے کہا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالر تک ہیں۔

وزیر خزانہ کے ایسے بیان نے کمرشل بینکوں میں خوف کی فضا قائم کردی تھی کہ حکومت شاید کمرشل بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کو اپنے قبضے میں لے جیسا کہ 1998 میں کیا گیا تھا جب اسحٰق ڈار وزیر خزانہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ 1999 میں ملک میں آنے والی ترسیلات اسٹیٹ بینک میں رکھی گئی تھیں جبکہ نجی بینکوں کو ڈالر رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ 1999 میں جب میں وزیر خزانہ تھا، ہم نے ایک سسٹم تشکیل دیا تھا کہ نجی بینکوں میں کافی مقدار میں ڈالر موجود رہے گا اور 30 جون 1999 کو ذخائر ہو تین کالمز یعنی اسٹیٹ بینک، کمرشل بینک اور مجموعی ذخائر میں تقسیم کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ مجموعی طور پر ہوتا ہے جس کے بعد ان کو الگ سے تقسیم کیا جاتا ہے، لہٰذا میں نے بھی وہی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ملک کی حالات ایسی تباہ کردی تھی جو 2016 میں 24 ویں بڑی معیشت سے نیچے آکر دنیا کی 47 ویں معیشت پر پہنچ چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وہ لوگ اچھی پیش رفت کو برداش نہیں کرتے اور انہوں نے میرے بیان کو بھی ایسا رنگ دیا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ جب وفاقی کابینا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے لیے جدوجہد کرنے میں مصروف ہے، وہیں ایسے لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ وفاقی حکومت نجی بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کو اپنے قبضے میں لے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا، سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے، لہٰذا فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور افواہین پھیلانے والے لوگوں پر زور دیا کہ مثبت قومی کردار ادا کریں۔

بعدازاں وزیر خزانہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ قومی زر مبادلہ کے ذخائر میں ہیمشیہ فاریکس، اسٹیٹ بینک اور نجی بینک بھی شامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نے اسی اصول پر زر مبادلہ کے ذخائر کا حوالہ دیا مگر ماضی میں ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے کچھ عناصر نے اس بیان کو غلط رنگ دے کر مہم شروع کردی کہ حکومت کمرشل بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کو اپنی تحویل میں لینے کا سوچ رہی ہے جو کہ حقیقاً شہریوں کی ملکیت ہے۔   وزیر خزانہ نے اس مہم کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ حکومت ایسے کسی بھی اقدام کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مستقبل قریب میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں 13 ہزار سے زائد بچے مارے گئے: یونیسیف

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین

این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین

صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس صوبائی وزراء تعلیم

حماس: عالمی برادری مسجد اقصیٰ پر واضح جارحیت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائے

?️ 12 اپریل 2026 سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ ایک

پاکستان ہمیشہ تنازعات کے حل کو فروغ دینے والے اقدامات کی حمایت کریگا۔ عاصم افتخار

?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے