?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ کی سیکیورٹی کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی 2025 کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی جب کہ سیکیورٹی کےلیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت ہوگی۔
وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی ایونٹ 19 فروری کو شروع ہوگا اور یہ ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا جب کہ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی، اس دوران کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جب کہ چئیرمین پی سی بی اور میئر کراچی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر چیئرمین محسن نقوی کا خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ واقعی محسن اسپیڈ کرکٹ میں نظر آ رہی ہے، قذافی سٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین سٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔
دوسری جانب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اور وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیراعلی مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
آبنائے ہرمز کا بحران؛ بحری محاصرہ میں اصل نقصان کس کا ہو رہا ہے؟
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز کے بحران اور بحری محاصرے نے امریکہ، اسرائیل اور
مئی
محاصرے کے باوجود مزاحمتی قوت کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے:حماس
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل
مارچ
سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے
نومبر
امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ، اسلام آباد کس طرف ؟
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاملات اور خطے میںپیش
دسمبر
’مجھے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا‘، شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
?️ 31 جنوری 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ
جنوری
ہیٹی میں اقتدار کا بحران
?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:ہیٹی کے عبوری صدارتی کونسل کے دو رہنماؤں نے امریکی انتباہات
جنوری
الحشد الشعبی کی عراقیوں سے شہید امام خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی اپیل
?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں:حشد الشعبی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے، شہید
جولائی
صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھا، پہلی بیوی کو اخبار کی خبر سے علم ہوا، سید نور
?️ 11 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی
فروری