?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ وقت پر فرض ہے کہ وہ خصوصی بچوں کو معاشرے میں کھڑا ہونے کے قابل بنائے، یہ قوم کے بچے ہیں، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں آٹزم کے لیے سینٹرآف ایکسیلنس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ قوم کے کئی ادارے خصوصی بچوں کیلئے دہائیوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آج آٹزم کے شکار بچوں کیلئےسینٹر آف ایکسی لینس کاسنگ بنیاد رکھا، کہا گیا کہ یہ ادارہ 2 سال میں مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کو دو نہیں ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اللہ نے خصوصی بچوں کو بے پناہ صلاحتیوں سےنوازا ہوتا ہے، خصوصی بچے بھی قوم کے بچے ہیں، ابھی ایک خصوصی بچے نے میوزک کی شانداردھنیں بکھیریں، ایک بچے نے میوزک کی دھنوں سے پورے پاکستان کیلئے محبت کے پھول بکھیرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تربیت ہمارا اجتماعی فرض ہے، جو بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالے گا وہ دنیا اورآخرت دونوں کمائے گا، خصوصی بچوں کا ہاتھ تھامنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس ادارے کو آگے لیکر جانے کیلئے سب کو اپنی کاوشیں بروئے کار لانی ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس کیلئے 15کوچز کا اعلان کرتا ہے، اس نئے ادارے کی تعمیر پرخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، یہ 15کوچز گرانٹ کے طور پر دی ہیں تاکہ سرخ فیتے کاٹ دیا جائے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے آٹزم سے متاثرہ زیر تربیت بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہار کیا۔
تقریب کے آغاز پر خصوصی بچوں نے قومی ترانہ پڑھ کر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کی جانب سے فن موسیقی کا مظاہرہ کیا گیا، خوبصورت انداز میں خاکہ بھی پیش کیا گیا۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہم قومی ارادے کو قومی ادارے میں تبدیل کررہے ہیں، اللہ کسی بھی شخص کو معذوری کے ساتھ طاقت اورصلاحیت بھی دیتا ہے، جن کو قوم بوجھ سمجھتی ہے ہمارا یہ ادارہ ان کو باصلاحیت بناتا ہے۔
اس موقع پر آٹزم ایکسپرٹ عائشہ ہارون نے بتایا کہ والدین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی خوشی نہیں، خصوصی بچوں کی خدمت کرتے ہوئے15سال ہوگئے، اولاد دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، میرا بچہ آٹزم کا شکار ہوا جس سے میری زندگی کا رخ بدل گیا۔
عائشہ ہارون نے بتایا کہ برطانیہ میں خصوصی بچوں کے ادارے سے سیکھنے کا موقع ملا، وطن واپسی پر2009میں خصوصی بچوں کیلئے اوئیسس سکول کی بنیاد رکھی، آج اس ادارے میں 70بچے زیر تعلیم ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا
ستمبر
وزیر اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن
اکتوبر
سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں
اپریل
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے
مئی
مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر
ستمبر
کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم
دسمبر
تنازعات کے درمیان مشترکہ یورپی لڑاکا جیٹ منصوبے کا خاتمہ
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: مشترکہ یورپی لڑاکا جیٹ منصوبے پر مہینوں کے تنازعات کے
نومبر
درگاہ ابراہیمی کے انتظام کو فلسطینیوں کی اوقاف سے محروم کرنے کا سیاسی پیغام
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جس نے علاقے میں ہونے والی حالیہ پیش
فروری