حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا

وزارت انصاف و قانون کی بہترین کارکردگی، مقررہ اہداف میں92 فیصد کامیابی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزارت قانون میں وفاقی وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسا عمل کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو برہنہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، ‏متاثرہ لڑکی سندس اور لڑکا اسد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی سندس کی جانب سےعدالت میں اسٹامپ پیپر دیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے ‏کہا پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤمیں آکر نہیں دیا اور میں نے کسی ‏ملزم کو شناخت کیا ،نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس والےمختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پردستخط اور انگوٹھے لگواتے رہے، میں ‏کسی ملزم کو نہیں جانتی اور نہ کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہوں۔

خیال رہے کہ مقدمہ اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے ہی والا تھا کہ گذشتہ روز متاثرہ جوڑے نے اپنا بیان بدل لیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔ ملزم کی اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے پرانی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔02 دسمبر2021ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عثمان مرزا کیس میں ایف آئی اے اہلکار مسعود علی پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی تھی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے حامیوں نے شام پر بمباری کے بعد نیتن یاہو کو "پاگل” قرار دے دیا

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اسرائیلی ریاست کے شام کے خلاف شدید حملوں

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ آزادی کے منصوبے کو روکنے کا اعلان 

?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

لبنانی حکومتی اہلکار: امریکہ نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی "گارنٹی” نہیں دی ہے

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میٹری نے یہ بیان

ادلب کے شمال میں ترک گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:  المیادین نیوز ویب سائٹ نے شام میں ادلب کے شمالی

چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے:چینی وزیرخارجہ

?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو چار ارب

یمن نے کئی ڈرونز سے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب

اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں:  نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے

مذاکرات کی صحیح تفصیلات کے بارے میں قالیباف کا ٹویٹ

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:محمدباقر قالیباف، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور ایران امریکہ مذاکراتی ٹیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے