حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا

بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔  وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب نے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تیاری کر رکھی ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کردیا جائے۔

مشہور خبریں۔

امریکی شہروں کو فوجی تربیتی میدان بنایا جائے: ٹرمپ

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ فوج کو

امریکی بحری جہاز سے قریبی تصادم ایران کی تیاری کی علامت

?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل کو 550 ملین ڈالر کا نقصان

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب، ہرتزلیا اور دیگر علاقوں

عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا:عمران خان

?️ 10 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماوں کا

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف فریقین سے جواب طلب

?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف

جرمن وزیر دفاع: یورپ اور جرمنی سے امریکی افواج کا انخلا "قابلِ پیش بینی” تھا

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا کہ جرمنی، اٹلی اور

سپر کمپیوٹر کا دور گزر چکا ہے: صدر مملکت

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ

حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں سعودی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا

?️ 24 جولائی 2025حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے