حکومت نے آٹے کی قمیت میں کمی کرنے کے لئے کوشش شروع کر دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اگلے ہفتے سرکاری گندم ریلیز کردیں گے، آٹے کی فی کلو قیمت55 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہوگی، زیادہ مستحق لوگوں کو43 روپے فی کلو آٹا ملےگا، زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزارت خزانہ ،خوراک ، فوڈ سکیورٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں گندم اور آٹے کی قیمت، سرکاری گندم کی ریلیز، عوام کو معیاری آٹے کی سستے نرخوں پر فراہمی بارے مشاور ت کی گئی ، گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کی گئی ہے جس سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100روپے تک ہو گی، پورے ملک میں گندم اورآٹے کی ایک ہی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تاہم تمام صوبے کابینہ کے اجلاسوں میں اسے زیر بحث لا کر حتمی فیصلہ کریں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت آٹے کی فی کلو قیمت 56 روپے ، بنگلہ دیش میں 80 روپے اور افغانستان میں اس سے زیادہ ہے، پاکستان میں قیمت نہ صرف پورے خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کم ہے اوراسے بر قرار رکھیں گے۔ جو لوگ زیادہ غریب ہیں ان کا ڈیٹا موجود ہے، انہیں آٹا گزشتہ سال کی 43 روپے فی کلو قیمت پر فراہم کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے فالو اپ میں چاروں صوبوں کا اجلاس ہوا ہے۔

یہ مشاورت کی گئی ہے کہ مرکز اور صوبے گندم اور آٹے کی ایک ہی قیمت رکھیں گے تاہم اس حوالے سے تمامصوبے کابینہ میں اسے زیر بحث لا کر حتمی فیصلے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے صوبے اگلے ہفتے سے سرکاری گندم کی ریلیز شروع کر دیں گے اور اس کی قیمت ایک ہی طے ہو گی ،نجی شعبے کو کسی صورت بھی حکومت کے طے کردہ نرخ سے زائد پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، سرکاری گندم کی ریلیز کیلئے لبرل پالیسی ہو گی۔ عوام تسلی رکھیں انہیںسستا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے گا اورحکومت کڑی نگرانی کو یقینی بنائے گی ۔

مشہور خبریں۔

کسی بھی صورت مستعفی نہیں ہوں گا اور آخری گیند تک اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا:عمران خان

?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی

تحریک انصاف کی حکومت مزید 6 ماہ چلتی تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔ اسحاق ڈار

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،پرویز الٰہی

?️ 1 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سانحہ

ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس کی بات نہیں کی، حنا خواجہ بیات

?️ 6 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دعویٰ کیا ہے

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️ 30 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  کورونا

اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار

فیس بک و انسٹاگرام ریلز کو ازخود ترجمہ کرنے کے فیچر کی آزمائش

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے فیس بک اور

امریکہ کے خلاف لبنانی حکومت کے موقف پر شیخ نعیم کی فیصلہ کن تقریر کے اثرات

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکام کے ساتھ امریکی ایلچی کی ملاقات کے ماحول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے