?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر سے جانے کی اجازت دی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے 28 اپریل کو پاکستان میں مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پھنسے کنٹینرز کے بارے میں درخواست دی تھی۔
دستاویز کے مطابق وزارت مطلع کر رہی ہے کہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے گی، جو 25 اپریل 2025 سے پہلے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور بھارت کے لیے سامان لے کر جا رہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ 150 ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور پھنسے ہوئے ٹرک ہیں تو ان کی تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ 22 اپریل مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے علاوہ پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔
بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ تمام بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان کے راستے کسی بھی تیسرے ملک سمیت بھارت کے ساتھ تمام تجارت فوری طور پر معطل کردی گئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت پہلے ہی فروری 2019 سے معطل تھے، جب نئی دہلی نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی درآمدات پر بھاری محصولات عائد کیے تھے، جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
اسی سال اگست میں نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو کم کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اردوغان نے ایک بار پھر فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کی رکنیت روکنے کی دھمکی دی
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے فن لینڈ اور سویڈن
جولائی
امریکہ میں ڈاکو ایک سوپر مارکٹ سے لاکھوں ڈالر کا سامان لیکر فرار
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سوپر
نومبر
یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تعیناتی پر امریکی تنازعہ
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یہ ریمارکس پیر
دسمبر
سابق صیہونی عہدہ دار کا اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں انتباہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک سابق عہدہ دار نے
جولائی
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے
?️ 19 جون 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ
جون
غلام محمود ڈوگر بطور سی سی پی او لاہور بحال
?️ 12 نومبر 2022لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے
نومبر
بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے۔ پاک فوج
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے
مئی
صیہونیوں کی نئی تجویز
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات
اپریل