?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کردی ۔ معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے حکومت چھوڑنے کے حوالے سے ایک بار پھر مشاورت شروع کردی ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ 2 روز کے دوران وزیر اعظم افس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل ملاقاتیں ہوئیں جہاں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنے کی حمایت کی اور کہا کہ چند روز دیکھ لیں اگر اداروں کی سپورٹ نہیں ملتی تو حکومت چھوڑ دیں تاہم ہفتہ دس دن میں پارلیمنٹ سے ضروری قانون سازی کروانے کے بعد حتمی فیصلہ کرلیں ۔
بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چند ارکان بھی اب مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر حکومت چھوڑنے کے حامی ہیں تاہم پی پی قیات اور چند مفاہتی ن لیگی رہنماء اب بھی حکومت چلانے کے حق میں ہیں جب کہ مشاورتی عمل جاری ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کا قوم سے خطاب بھی تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے ہمیں معلوم نہیں تھا ، حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہےاگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں،معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں ، پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلنی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں ، مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے ، اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں،اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے ، ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں،جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے ،الیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری
?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی
مارچ
الاقصیٰ طوفان کا جیو پولیٹیکل زلزلہ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان نے مسئلہ فلسطین کو حاشیے سے بلند
اکتوبر
افغانستان میں ایک اور مسجد میں خودکش دھماکہ / 62 شہید اور 70 زخمی
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر قندوز کی شیعہ مسجد پر داعش کے حملے
اکتوبر
کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا
?️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا
فروری
یمن کے بحران کا حل حملوں کو روکنے سے شروع ہوگا: یمنی نیشنل پیپلز کانگریس
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل پیپلز پارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان
جنوری
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
معاریو: اسرائیلی معاشرہ اب نیتن یاہو کے جال میں نہیں پھنسے گا
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی نظام میں شدید ہنگامہ آرائی اور
مئی
ہم یوکرین کی جنگ میں شریک ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور مائیک پینس کے قومی
ستمبر