حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ

علی مراد

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب ( این آئی سی وی) نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے احاطے میں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اسے اپنا سیٹیلائٹ سینٹر بنانے کا اہم قدم اٹھالیا۔ گزشتہ ماہ اقدام کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے زیر انتظام کے آئی ایچ ڈی 25 دسمبر سے این آئی سی وی ڈی کے سیٹیلائٹ سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔

تاہم متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پاک سرزمین، پاکستان تحریک انصاف، سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے سندھ حکومت اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی کے ایم سی سے صحت کی سہولیات چھیننے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے سندھ حکومت کے اس اقدام کے خلاف تمام تر قانونی اور جمہوری ذرائع استعمال کرنے کا عزم کیا ہے۔صوبائی حکومت پہلے ہی سندھ بلدیاتی حکومت ایکٹ 2021 کے تحت بلدیاتی حکومت کے زیر انتظام صحت اور تعلیم ادارے واپس لے چکی ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’یہ کے آئی ایچ ڈی کا انتظام سنبھالنے کے لیے ہمارا پہلا قدم ہے، کے آئی ایچ ڈی میں بچوں کے لیے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ موجود نہیں ہے، حکومت کا ارادہ ہے کہ مریضوں کو دل کی بیماریوں سے متعلق تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی‘۔

افتتاحی تقریب میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ’میری خواہش تھی کہ فیڈرل بی ایریا میں قائم کے آئی ایچ ڈی، این آئی سی وی ڈی کا سینٹر بنے، اس کے ذریعے ضلع وسطی اور شرقی کے رہائشیوں کو امراض قلب سے متعلق تمام تر سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے این آئی سی وی ڈی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے ذریعے مٹھی اور تھرپارکر جیسے مضافاتی علاقوں سمیت صوبے بھر صحت سے متعلق میں بہترین سہولیات میں توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اب نہ صرف بلوچستان خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور تمام پاکستان کے شہری بلکہ بیرون ملک سے بھی امراض قلب سے متعلق سہولیات حاصل کرنےلوگ این آئی سی وی ڈی کراچی اور سکھر آرہے ہیں‘۔

رواں سال صحت کی سہولیات سے متعلق پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں چیسٹ پین یونٹ میں 6 لاکھ 75 ہزار 604 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، ان میں سے 2 لاکھ 46 ہزات 228 پہلے سے دل کے امراض میں مبتلا تھے جبکہ 14 ہزار 331 دل کا دورہ پڑنے کے باعث یہاں آئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں وقت پر مؤثر طبی امداد فراہم کی گئی جس کی وجہ سے ان کی جانے محفوظ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے آئی ایچ ڈی کراچی میں این آئی سی وی ڈی کا 17 واں چیسٹ اینڈ پین یونٹ ہے، اس کے علاوہ ٹنڈو آدم باگو،گھوٹکی، جیکب آباد، عمر کوٹ اور ٹنڈو الہیار میں بھی ایک ایک یونٹ موجود ہے۔

پروفیسر ندیم نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور سندھ حکومت کے تعاون سے سیٹلائٹ سینٹر اور چیسٹ پین انسٹیٹیوٹ میں صوبے بھر کے شہریوں کو معیاری اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع کے آئی ایچ ڈی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رفعت سلطانہ، ایمرجنسی سروس کے سربراہ ڈاکٹر زیر حسین، سینئر کارڈیالوجسٹ اور بلدیاتی حکومت کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

میں نے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے: بائیڈن

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے

امریکہ مین انتخابی بدامنی کی وجوہات

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید زندہ ہیں یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور

پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں : مریم نوازشریف

?️ 11 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع

عمران خان سے پوچھیں میرے علاوہ ان کی کورکابینہ سے اور کون ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

?️ 7 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی

امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان

شامی صدر دورۂ چین کے بارے میں اظہار خیال

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر نے چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کو

اسرائیل میں سیاسی اختلاف عروج پر

?️ 12 جون 2021سچ خبریں:اگر اسرائیل میں کچھ غیر متوقع نہیں ہوتا ہے تو ایتوار

الیکشن فنڈز نہ دینے پر سپریم کورٹ وزیراعظم، کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، فواد چوہدری

?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے