حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام

?️

لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام، پاکستانی حکومت کی اربوں ڈالرز حاصل کرنے کی کوششوں پر سعودی حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کو بھی پیشکش کی تھی جس کے لیے سعودی عرب کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر اس منصوبے میں لگانے تھی جبکہ مزید 2 ارب 30 کروڑ ڈالر دس سال قرض پر فراہم کرنے کے انتظامات کرنا تھے۔

ایک سینئرحکومتی اہلکار کے مطابق حکومت کو اس منصوبے کے لیے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا تھا اور پاکستان کو امید تھی کہ سعودی عرب اس میں دلچسپی ظاہر کرے گا تاہم پاکستان کو اس حوالے سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔

اسی باعث اب وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ دیامربھاشا ڈیم کو پاکستان چین اقتصادی راہدی منصوبے میں شامل کرے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ ہدایات ان کے عنقریب دورہ چین سے قبل جاری کی گئی ہیں جہاں وہ پاکستان میں سرگرم عمل چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ گزشتہ سات برسوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل نومبر 2017 میں پاکستان نے دیامربھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست واپس لے لی تھی اور اس وقت کے واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین کے مطابق چین کی جانب سے اس منصوبے کی ملکیت کے حوالے سے سخت شرائط عائد کی گئی تھیں جس کے بعد پاکستان نے اسے سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست واپس لے لی تھی۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے

ایران اسرائیل تنازع: پاکستان نے مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی

?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد

کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی

?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے

امریکہ غزہ میں جنگ بندی ک خلاف

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان

ژوب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید

?️ 10 اکتوبر 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقے میں

لبنانی فوج اور مزاحمتی تحریک اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: لبنانی پارلیمانی عہدیدار

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کی قومی اور داخلی سلامتی کمیٹی کے ایک ممبر

عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا

?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان

سعودی عرب عزت کے ساتھ یمن جنگ سے نکلنے کے درپے

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے