?️
سچ خبریں: حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
اس معاہدے کے مطابق، حکومت اور جماعتِ اسلامی نے اتفاق کیا ہے کہ ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں فوری کمی کی جائے گی، جبکہ بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈرز پر انکم ٹیکس کا ایک مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جماعتِ اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
معاہدے کے تحت، تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اور آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظرِ ثانی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں، ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو ایک ماہ کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی۔
اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی 15 دن کے لیے مؤخر کی جائے گی، اور کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کو بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں کمی سے منسلک کیا جائے گا۔
معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ٹاسک فورس میں واپڈا کے چیئرمین، آڈیٹر جنرل پاکستان، اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ، معاہدے میں حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس کے نکات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کے الیکٹرک کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا، اور سرکاری سطح پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کو 1300 سی سی تک محدود کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق
مزید برآں، حکومت غذائی اشیاء کی قیمتوں اور ٹیکس میں کمی کرے گی۔
یاد رہے کہ حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان یہ مذاکرات گزشتہ رات کامیاب ہوئے تھے، جس کے بعد جماعتِ اسلامی نے اپنا دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں نے حرم ابراہیمی میں قرآن پاک کے نسخے جلائے
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل
اکتوبر
آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے
?️ 7 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15
اپریل
یمن جنگ کی کنجی کس کے ہاتھ میں ہے؛یمنی عہدہ دار کا اہم انکشاف
?️ 17 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی
مارچ
حماس کے جواب پر عالمی رد عمل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش
اکتوبر
اسرائیلی فوج حقیقت کا تجزیہ کرنے سے قاصر ہے:صیہونی اخبار
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Haaretz نے گزشتہ سال ہونے والی "سیف القدس” کی
مئی
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
مئی
پاکستان ریلوے کو بجلی چوری سے سالانہ 2 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی کمیٹی
دسمبر
مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں
دسمبر