حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،مفتاح اسماعیل

?️

کراچی: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیزسے متعلق حقیقی اقدامات نہیں کررہی،آئی پی پیز سے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کی جا رہی ہیں،جب یہ معاہدے کررہے تھے تب انہیں کیپسٹی پیمنٹ کا سوچنا چاہیے تھا، معاہدوں کے دوران بہت غلطیاں کی گئیں۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے رہنماءعوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جو آئی پی پیزپاکستانیوں کی ہیں انہیں دباؤ میں لایا جاسکتا ہے، غیرملکی کمپنیوں کودباومیں نہیں لایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ بارے معاملہ بانی پی ٹی آئی دورمیں ری نیگوشیٹ ہوچکا ہے۔شہبازشریف حکومت آئی پی پیزسے متعلق صرف دکھاوے کی باتیں کررہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہے۔

ریٹیلرزسے یہ ٹیکس نہیں لے سکتے باتیں ریفارمز کی کرتے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ حکومت کی چھوٹی سوچ ہے۔

منی بجٹ ضرورآئےگا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہے۔ حکومت کومنی بجٹ نہیں لانا چاہیے۔ کیا تنخواہ دارطبقے پرمزید ٹیکس لگا کر انہیں مارنا ہے؟ حکومت اپنے اخراجات کو کم کرے۔حکومت کو چاہئے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے ۔ حکومت نے عام آدمی پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی ہے ۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے عام پاکستان پارٹی کے رہنماءمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بند کرنا ممکن نہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے مطالبہ کیاتھا کہ آئی پی پیز معاہدے عوام کے سامنے رکھے جائیں اور گھریلو صارفین کےلیے بجلی بلوں میں 24 فیصد ٹیکس ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو عوام کےلیے ہو تاکہ ملک چل سکے۔ مسئلہ قومیت نہیں بلکہ صرف غربت ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہاتھا کہ قانون کی عملداری چاہتے ہیں تاکہ سب ایک قانون کے ساتھ چلیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کی ذمہ دار ریاست ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو سرکاری زمین غریب ہاریوں کو دے دینی چاہیے۔ کچی آبادیوں کو ریگولیٹ کریں تاکہ مکان میسر آسکیں۔

مشہور خبریں۔

شام میں مغربی ممالک کے جرائم

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ، بین الاقوامی

لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار پرویز الہیٰ کے ریمانڈ کی درخواست مسترد

?️ 17 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن اسٹیبلمشنٹ نے

بچوں کے بارے میں یونیسیف کی چونکا دینے والی رپورٹ

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 تک

کیا امریکہ بحرہ احمر میں یمن کا مقابلہ کر سکے گا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز

یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین: ہم سعودی عرب سے یمن پر جارحیت، محاصرہ اور قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: مہدی المشاط نے سعودی حکومت سے جارحیت اور محاصرہ ختم

چوہدری پرویز الٰہی کیوں غائب ہیں؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو رہا

عالمی طاقتوں کی خاموشی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جرائم کا باعث بن رہی ہے: ڈاکٹر فائی

?️ 23 ستمبر 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر

دبئی پولیس کے نائب سربراہ کی سعودی عرب کے خلاف محاذ آرائی

?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی کے ڈپٹی پولیس چیف نے ریاض اور ابوظہبی کے مابین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے