?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے مری میں سیاحوں کا رش کم کرنے کے لیے اہم تجویز پیش کر دی ۔ مری 1890ء کے ڈھانچے پر چل رہا ہے، سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے، حکومت سیزن میں ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ پر عملدرآمد کرائے اس سے لوگوں کارش کم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مری اور گلیات میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بے تحاشہ کرایوں میں اضافے اور رش کو کنٹرول کرنے کے لیے تجویز پیش کر دی۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حکومت سیزن میں ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ پر عملدرآمد کرائے اس سے لوگوں کارش کم ہوگا۔
حماد اظہر نے کہا کہ سانحہ مری میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے، گذشتہ حکومتوں میں بھی سانحات ہوئے، سانحہ مری کی تحقیقات جاری ہیں، ملوث افراد کو سزادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مری میں برفباری کے وقت ایس او پیز کو معطل کیا گیا ، شدید برفباری میں لائن مینوں کو کھمبوں پرچڑھایا گیا ، ناہموار راستوں کے باوجود بجلی کی بحالی کاعمل شروع کیا گیا، مری میں گیس کی فراہمی میں بھی فوری اضافہ کیا گیا، بجلی اور گیس کےعملے نے فوری اقدامات کیے۔
حماد اظہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری 1890ء کے ڈھانچے پر چل رہا ہے اب مری کوضلع بنایا جائے مری کے ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا، گیس دستیابی کے لحاظ سے گیس کے نئے کنکشنز دیں گے ، کورونا کے دوران مستحق افراد کو سبسڈیز دی گئی ہیں ، پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے مثبت بحث کی جانی چاہئیے۔
یاد رہے کہ سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں 7 جنوری کو رات گئے ہونے والی برفباری 23 افراد کو موت کی وادی میں لے گئی۔ دوسری جانب دوسری جانب سیاحوں کے مری اور گلیات میں داخلے پر پابندی میں مزید 24 گھنٹوں کی توسیع کردی گئی ہے، بیشتر سیاح مری سے نکل گئے ہیں تاہم علاقہ مکینوں کی مشکلات برقرار ہیں جب کہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں کی جا سکی ہے۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی
مارچ
یوریشیا کی نظر میں حزب اللہ
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: اتوار کے روز علاقائی تجزیہ کاروں نے تل ابیب کو
اکتوبر
آئی ایم ایف مذاکرات، سیاسی بحران کے سبب اسحٰق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی
اپریل
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ
امریکی سینیٹ نے کی سالانہ فوجی بجٹ بل کی مخالفت
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: بل کو 45-51 ووٹوں سے منظور کیا گیا یعنی یہ
نومبر
مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی سعودی ولیعہد سے گفتگو، بھارت دورے کی دعوت دے دی
?️ 12 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم بھارتی مسلمانوں
مارچ
کیا صیہونی غزہ جنگ جیت سکیں گے؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے رفح شہر پر حملے کی ضرورت
اپریل
روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ہفتہ کے روز اعلان
جولائی