?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کرتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ کی دو صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ کا حصہ تھے۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونےکےبعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایاجاسکتا، 3 رکنی بینچ نےکوئٹہ کی دوصوبائی نشستوں پرحلقہ بندیوں کےخلاف اپیل پرفیصلہ دی، بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کےقانونی اختیار کو ہائیکورٹ کیسے استعمال کرسکتی ہے؟
عدالت نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں سےمتعلق مقدمہ بازی غیر مؤثر ہوچکی۔
جسٹس منصور شاہ نے ریمارکس دہے کہ کسی انفرادی فردکو ریلیف دینےکے لیے انتخابی عمل کو متاثر نہیں کیاجا سکتا، ہمیں اس حوالے سے لکیر کھینچ کر حد مقرر کرنی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سمجھ نہیں آتی سارے کیوں چاہتے ہیں الیکشن لمبا ہو، الیکشن ہونے دیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کی دو صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل
?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم
مارچ
امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے:آکسیوس
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ
فروری
وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی
فروری
غیر سنجیدہ مقدمات عدالتوں کے بوجھ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، سپریم کورٹ
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بدنیتی، اشتعال انگیزی اور قیاس
جنوری
ہم یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: بائیڈن
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اپنے
ستمبر
وزیر داخلہ نے فورسزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے فورسز کو الرٹ رہنے
فروری
روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات
جولائی
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون