حلقہ بندیاں مسترد، پیپلز پارٹی کے سوا سندھ کی اہم جماعتوں کا الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جی ڈی اے  کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے انتخابی حلقوں کی حتمی حد بندی پر تنقید کرتے ہوئے سندھ کے الیکشن کمشنر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا سندھ کی تمام بڑی جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 30 نومبر کو اعلان کردہ حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور الیکشن کمشنر سندھ اعزاز انور چوہان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے تمام اعتراضات کو قبول کرتے ہوئے ان کے اعتراضات کو مسترد کر رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کر کے الیکشن کمشنر سندھ اعزاز انور چوہان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ جی ڈی اے، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے کراچی اور لاڑکانہ میں الگ الگ پریس کانفرنس کرکے پیپلز پارٹی کو سہولت فراہم کرنے میں ان کے کردار پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اروں جماعتوں نے اپنے اپنے مضبوط انتخابی حلقوں میں کی گئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا اور اسے 2024 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حق میں دھاندلی کی سازش قرار دیا۔

لاڑکانہ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے موجودہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی، انہوں نے الیکشن کمشین پر ان کے تمام اعتراضات، تجاویز کو نظر انداز کرکے پیپلز پارٹی کے حق میں حلقہ بندیاں کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے اسے پری پول دھاندلی قرار دیتے ہوئے ان ناانصافیوں کے خلاف لڑنے کا عزم کیا، راشد سومرو نے خبردار کیا کہ اگر عام انتخابات میں سندھ میں لاڈلوں کو مسلط کیا گیا تو نہ صرف ان کی پارٹی بلکہ دیگر سیاسی اسٹیک ہولڈرز بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر ’جانبدار‘ ہیں، آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے انہیں ہٹایا جانا چاہیے۔

سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کے صوبائی سربراہ پر پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس عمل میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا کہ نئی حد بندیوں سے ڈیجیٹل مردم شماری کا مقصد پورا نہیں ہوا، یہ سب سندھ کے عوام کے ساتھ ’فراڈ‘ کے طور پر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے فراڈ کے پیچھے الیکشن کمشنر سندھ ہے، “ہم ان حلقہ بندیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اس دھوکہ دہی کا نوٹس لیں گے۔

جی ڈی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر عباسی، حسنین مرزا اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دور کیے بغیر صاف، شفاف عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو خبردار کیا کہ اگر آئندہ عام انتخابات سے قبل ان کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو سندھ سمیت ملک بھر میں نظام مفلوج ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں حلقہ بندیوں کی حتمی رپورٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، ملاقات چیف الکشن کمشنر کی دعوت پر ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

بعد ازاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر سے انصاف ملنے کی امید رکھتے ہیں، تاہم ان کی جماعت کو الیکشن کمشنر سندھ پر شدید تحفظات ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ نے ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے اعتراضات کو قبول نہیں کیا اور صرف پیپلز پارٹی کو سہولت فراہم کی۔

انہوں نے سندھ میں نگران سیٹ اپ پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزرا عبوری حکومت چلا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ، ہمارے نقصان میں ہے: صیہونی میڈیا 

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے

مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین

یورپ میں اسرائیل مخالف جذبات کی نئی لہر

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوگوف کے تازہ سروے کے مطابق اسرائیل کی عوامی حمایت جرائمِ

ٹرمپ کا چین کے ساتھ کینیڈا کے تجارتی معاہدے پر غصہ کا اظہار 

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر سخت تنقید کرتے

چین سے افغانستان میں دوبارہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی امریکی کوششیں

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: 2021 میں کابل سے نیٹو کے انخلاء کے بعد، امریکہ

ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی

?️ 16 نومبر 2025ٹرمپ اور بن سلمان کی ملاقات محض تجارتی نہیں ہوگی ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے اثرات؛ تل ابیب کو کروڑوں ڈالرز کا ممکنہ نقصان

?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:خطے میں جاری جنگ اور اسرائیلی فوج کی فوجی ضروریات پوری

امریکہ کا ایران کے خلاف سفارتی حل کو ترجیح دینے کا دعویٰ

?️ 19 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن اور صہیونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے