جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات

?️

لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے، جس میں گروپ اراکین کو ان کے تحفظات دور کرنے اور ان کی وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے براہ راست ملاقات کی بھی پیشکش کی۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی شخصیات سے ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترین گروپ نے کہا کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا ، اس کے علاوہ ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تحفظات کی فہرست بھی حکومتی ٹیم کے حوالے کی اور حلقوں کے مسائل ، بیورو کریسی کے رویے اور انتقامی کارروائیوں سے متعلق بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے بتایا کہ ترین گروپ نے حلقوں کے حوالے سے بالکل حقیقی تحفظات سامنے رکھے اور جب گروپ کو پیشکش کی گئی کہ اگر آپ وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے معاملات رکھنا چاہتے ہیں تو ملاقات کا اہتمام کروا سکتے ہیں تو اس پر گروپ اراکین نے کہا کہ وزیراعلی کی تبدیلی پہلے نمبر پر مطالبہ ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کردیا ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ کرسکتی ہے، اس کے علاقہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:  بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی

ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا، نفاذ شریعت کیلئے آئینی جدوجہد واحد راستہ ہے۔ مفتی تقی عثمانی

?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے

جنوبی افریقہ نے کیا ٹرمپ کی اسپیکر فون ڈپلومیسی اور غنڈہ گردی کو مسترد 

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کا یہ موقف ٹرمپ کی جانب

مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینی گرفتار

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینیوں کو صہیونیوں نے یرغمال

صہیونی خواتین فوجیوں کا آرمی چیف اجلاس کیسا رہا؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے حال ہی میں حماس کی قید سے

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع

?️ 27 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

ٹرمپ کی اسلامی اور عرب ممالک کے رہنماؤں سے غزہ جنگ پر مرکوز ملاقات 

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی صدر اور مسلم و عرب ممالک کے رہنماؤں

جیمز ویب دوربین کی تصاویر پر بین الاقوامی قرآنی مرکز کا رد عمل

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:قرآنی معجزات کے بین الاقوامی مرکز نے جیمز ویب دوربین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے