?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں چین کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
2 روزہ دورے پر وزیر اعظم کے چین پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بیجنگ میں چینی حکومت کے دفتر میں موجود پیپلز گریٹ ہال آف چائنا میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران چینی صدر کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ معاشی استحکام کی جدوجہد میں چین پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تعمیر کے لیے پاکستان اور چین کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔
علاوہ ازیں ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ سے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
وزیرِ اعظم وفد کے ہمراہ اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز بیجنگ پہنچے تھے جہاں انہوں نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کی بحالی کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
رواں سال اپریل میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں وہ چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے روانہ ہونے سے پہلے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا کے ان پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے جنہیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی 20ویں قومی کانگریس کے بعد مدعو کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب جہاں عالمی دنیا کئی مسائل اور چیلنجز کا شکار ہے وہیں پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ دورے کے دوران وہ چینی رہنماؤں سے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تجدید سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اقتصادی ترقی کا نیا دور ہے جو دونوں ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں بہتر کرنے میں مدد دے گا، ہمیں چینی اقتصادی پالیسی سے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
وزیر اعظم کے چین کے پہلے سرکاری دورے میں دوطرفہ ایجنڈے کے تحت معاہدے طے کیے جائیں گے اور 27 اکتوبر کو ہونے والے سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے گیارہویں اجلاس کے موقع پر سی پیک کی تجدید اور استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے اُمید ظاہر کی تھی کہ دورے کے دوران چین کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاک ۔ چین تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے استعمال کے ساتھ چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی ہے۔
چین کے اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ میں شائع مقالے میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان، چین کے لیے کارخانوں اور صنعتی اور سپلائی چین نیٹ ورک کے وسیع طرز عمل کے تحت کام کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت اور کھیتی باڑی کو فروغ، پانی کے مؤثر استعمال، ہائبرڈ بیجوں اورپیداواری فصلوں کی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون کو تیز کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون نے دونوں ممالک میں غذائی تحفظ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے اہمیت اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعت، توانائی، زراعت، آئی سی ٹی، ریل اور روڈ نیٹ ورک، گوادر بندرگاہ کو تجارت اور ترسیل، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کی ترقی جیسے اہم شعبوں کو شامل کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمارا مجموعی مقصد پاکستان کی جامع اور پائیدار ترقی، سماجی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی ناکامیوں سے لے کر یورپ کی جدوجہد تک؛ پیرس سمٹ یوکرین کا کیا حشر کرے گا؟
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: بعض یورپی ممالک کے رہنما آج پیرس میں ملاقات کر
ستمبر
ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
?️ 7 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے
مارچ
شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے
جولائی
سعودی ولی عہد نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کیا کہا؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد محمد
جولائی
صہیونیوں کا مغربی کنارے کے لوگوں پر خنزیروں سے حملہ
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وسیع مہم کے
اپریل
بائیڈن کا اپنی کم مقبولیت اور زیادہ عمر کے ساتھ مذاق
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کی گرتی ہوئی
مئی
غزہ جنگ کے سیاسی اور اقتصادی نقصان پر صیہونیوں کی بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار معاریو کے ایک سروے کے نتائج کے مطابق،
اگست
کیا شیخ رشید استعفی دے رہے ہیں
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے
مئی