?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اس وقت جانتی ہے کہ ملک کی کیا صورتحال ہے، لوگوں کو پتا ہے کہ کون لوگ آج بھی سیاست کر رہے ہیں، عوام سیلاب پر سیاست سے ناراض ہیں، وقت آنے پر حساب لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہوئی جب کہ اس موسمیاتی تباہی میں پاکستان کا قصور نہ ہونے کے برابر ہے، ہمارا ملک ناکردہ گناہوں کی بنا پر اس بڑے پیمانے پر ہونےوالی تباہی کا شکار ہوا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ گلوبل نارتھ ، گلوبل وارمنگ کے مسئلے کے خلاف دنیا کو اپنی ذمے داری ادا کرنی ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا یو این سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی صورتحال سے دلوں کو ہلادینے والی باتیں کیں، پاکستان کے مسائل کی اس طرح کی ترجمانی شاید ہی کسی غیر ملکی ذمے دار شخص نے کی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ انتونیو گوتیرس نے اپنے دورہ لاڑکانہ جہاں میں ان کا ترجمان بنا، کیونکہ وہ میرے کروڑوں پاکستانی بھائیوں کے ترجمان بنے تھے، وہاں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے خالی ہمدردی کا پیغام اور اظہار یک جہتی کی باتیں کافی نہیں ہیں، اس وقت عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بے پناہ نا انصافی ہوئی ہے جس کا ازالہ ہونا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اہم عہدے پر براجمان شخص کی جانب سے ایسی باتیں قابل غور ہیں ، انہوں نے دکھی انسانیت اور پسے ہوئےعوام کےلئے جن جذبات کا اظہارکیا اس پر ان کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی گفتگو کسی ایسے شخص کی جانب سے سامنے آنے کے بعد جو کہ خود اس وقت اقدام متحدہ کا سیکریٹری جنرل ہے، میں تمام کابینہ اراکین سے ملتمس ہوں کہ آپ اپنی ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے کام کریں، دکھی انسانیت کے لیے اپنی ذمے داریاں ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جو کابینہ کے ارکان امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں، میں ان کو سلام کرتا ہوں، جو ابھی کام نہیں کررہے، وہ بھی آگے جائیں، لوگ اس وقت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کہ کون ان کی مدد کو آیا اور کون نہیں آیا، وہ یاد رکھیں گے کہ کون اسلام آباد کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھا رہا، کون سیر سپاٹے کرتا رہا اور کون ہمارے دکھوں میں شریک ہوتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ارکان کی جانب سے کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن ان سے استدعا ہے کہ وہ مزید اپنا حصہ ڈالیں ، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن اس کا اجربھی ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2 سے 3 ہفتوں میں یہ پانی اتر جائے گا، پھر لوگ اپنے گھروں میں آباد ہوجائیں گے، پوری قوم اس وقت جانتی ہے کہ ملک کی کیا صورتحال ہے، جو لوگ آج اس امدادی کام سے دور ہیں، لوگ ان کو بھی جانتے ہیں جو لوگ آج بھی سیاست کر رہے ہیں، لوگوں کو ان کا بھی پتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خاموشی کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کچھ جانتے نہیں، ان کی خاموشی کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے اندر کی ناراضی، دکھ اور تکلیف کو بیان نہیں کر پارہے، وہ وقت آئے گا جب وہ اس بات کا حساب بھی لیں گے اور شاباش بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب کے دوران ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت و اپوزیشن میں جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے
اپریل
غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی
نومبر
جولانی سے وابستہ سینکڑوں دہشت گردوں کو بھرتی کرکے عراق میں داخلہ دینے کی کوشش
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی صوبہ الانبار کے ائتلاف کے رکن عبداللطیف احمد الدلیمی
اگست
اسلام آباد کے ساتھ ریاض کے فوجی معاہدے پر بن سلمان کا ردعمل
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی وزیر دفاع نے اپنے ملک اور پاکستان کے درمیان
ستمبر
پاکستان کو پولیوفری ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے: فیصل سلطان
?️ 7 اگست 2021چمن (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان پولیو
اگست
غزہ کے بے گھر افراد میں بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ میڈیکل ریلیف کی تنظیم کے ڈائریکٹر بسام الزقوت نے الجزیرہ
دسمبر
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس:نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے
مئی
غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں
دسمبر