جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں: شیخ رشید

وزیر داخلہ نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ  جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں، ابھی تک ہم شہداء پیکیج ادا نہیں کر سکے، وزیرِ اعظم عمران خان سے بھی اس بارے میں کہا ہے، کل مشیرِ خزانہ سے ملنے گیا تھا، وہ الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔

پولیس لائنز اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے نشانہ بازی میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، الیکشن کاڈیٹا دیکھ رہا تھا، 2013ء میں 8 کروڑ سے زائد ووٹ تھے، 2018ء میں 10 کروڑ سے زائد ووٹ تھے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے سے پولیس کی ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اتنے جلوس اور مظاہرے ہوتے ہیں جتنے سال میں لندن میں نہیں ہوتے، یہاں ہر مسئلے کے لیے ڈی چوک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد پولیس میں اضافہ کریں، اسلام آباد پولیس میں مزید 2 ہزار اہلکار بھرتی کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ معاشرہ پولیس کو عزت نہیں دے گا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔وفاق وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارتیں بلند کرنے سے صلاحیتیں اور شخصیتیں بلند نہیں ہوتیں۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tugschau نے اپنی ایک رپورٹ میں یونان میں لگنے

برطانوی اشاعت کا حزب اللہ مخالف مضمون سراسر غلط

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا دنیا کے بڑے میڈیا کے بہاؤ پر بڑا کنٹرول

موجودہ حکومت بھی ہمارے مسائل کے حل میں بے بس نظر آرہی ہے، اختر مینگل

?️ 23 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ

چور کی داڑھی میں تنکا؛روسی بغاوت کے بارے میں امریکی صفائی

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں

صہیونی مصنف: ٹرمپ کی مفاہمت کا سب سے بڑا نقصان اسرائیل کو ہوا ہے

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں

نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے 

?️ 7 جون 2026 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ روز صہیونی وزیراعظم بنجمن نتانیاہو کی

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

?️ 20 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا

9 مئی کے واقعات: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد پانچویں بار گرفتار

?️ 9 جون 2023مردان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی 9

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے