جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات متوقع

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک وفد سے جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے تاکہ فریقین کے درمیان حل طلب امور پر بات چیت کی جا سکے۔

’کلائمیٹ ریزلنٹ پاکستان کانفرنس‘ 9 جنوری (پیر) کو جنیوا میں منعقد ہوگی جس کی میزبانی حکومتِ پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد عوام اور حکومت کی مدد کے لیے حکومتی نمائندوں، سرکاری اور نجی شعبوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کو اکٹھا کرنا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ ’منیجنگ ڈائریکٹر آی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے 6 جنوری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ فون پر سیرحاصل گفتگو کی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ کرسٹالینا جارجیوا نے سیلاب سے براہ راست متاثر ہونے والوں سے دوبارہ اظہار ہمدردی کیا اور بحالی کے اقدامات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا’۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ’توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحٰق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں حل طلب مسائل پر آگے بڑھنے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا‘۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2 روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ’7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کے لیے 2 سے 3 روز میں آئی ایم ایف کا ایک وفد پاکستان آئے گا‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ برس اس میں مزید ایک ارب کا اضافہ کردیا گیا تھا۔

آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 18 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے جو التوا کا شکار ہیں، ابتدائی طور پر 2 ماہ تک مسلم لیگ (ن) کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی ادارے کی مخصوص شرائط ماننے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور اختلاف تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ وزیر اعظم کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد 6 جنوری کو وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف نے کرسٹالینا جارجیوا کو جنیوا میں کلائمیٹ ریزلنٹ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے‘۔

پریس ریلیز کے مطابق ’کرسٹالینا جارجیوا نے دعوت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا لیکن وضاحت کی کہ 9 اور 10 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ کے پہلے سے طے شدہ اجلاسوں کے سبب وہ کانفرنس میں صرف آن لائن شرکت کر سکیں گی‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’وزیراعظم نے ملک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے پر منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان جاری قرض پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے‘۔

مشہور خبریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ

شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی

لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر

ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے

غزہ کے 40 ہزار سے زائد بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں

?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ

ترکی کی ایک بار صیہونی جارحیت کی زبانی مذمت

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض

حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی

?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید

ہمارے لوگوں کو فون آتا ہے کہ تمہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے۔عمران خان

?️ 12 جولائی 2022بھکر: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے