اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو صوبائی صدر منتخب کردیا۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ان پر بڑی ذمہ داریاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی خواہش پر ہی ان سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لی اور انہیں صوبے میں امن و امان اور گورننس کے معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختوانخوا کا نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں جنید اکبر بھی شامل تھے۔
دوسری جانب، عمران خان نے سلمان اکرم راجا کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی، اس کے علاوہ پنجاب میں عالیہ حمزہ کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا۔
اس کے علاوہ، مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا جب کہ (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی تھی۔
مشہور خبریں۔
مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ
جولائی
حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا
مئی
ہم تم سے نزدیک ہیں؛صیہونی ذرائع ابلاغ پر وسیع سائبر حملہ
جنوری
24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر وزیر اعظم کا پیغام
مئی
حکومت کے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے ہوگئے
نومبر
افغانستان میں اسکول پر وحشیانہ حملے کا معاملہ، امریکا نے طالبان اور افغان حکومت سے اہم مطالبہ کردیا
مئی
نیتن یاہو نے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کیا؛ وجہ؟
ستمبر
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرلیا
مئی