جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) محکمہ جنگلات پنجاب نے خانپور میں با اثر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں مرکزی سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات پنجاب نے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی ہے، مقامی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ شادانی میں مقدمہ درج کیا، فوری اور مؤثر ایکشن پر محکمہ جنگلات کے عملے کو شاباش دی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت کے بعد ڈی ایف او رحیم یار خان کو نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم کی جانب سے ایف آئی آر واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، محکمہ جنگلات نے اس معاملے پر انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر دھمکیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر محکمہ جنگلات کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں، قدرتی وسائل کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا، با اثر ٹمبرمافیا کے خلاف کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر مبنی بیان پر حماس کا سخت ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

لبنانی سرزمین پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کے ۴ بہانے

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے فوجی نمائندے، رائے کیٹس نے ہفتے کی

قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع

ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: سماجی پلیٹ فارم ایکس (جس کا پرانا نام ٹوئٹر تھا)

امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی فوجی حکام اور کانگریس ارکان نے یمن جنگ کے

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں نیتن یاہو کی رسوایی

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار

واک ان کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے  حکومت کا اہم فیصلہ

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)واک ان کورونا ویکیسنیشن  کے حوالے سے حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے