?️
کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں وزیراعلی ہاؤس سندھ میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لیے تحریک چلائی، بےنظیربھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں، تحریک بحالی جمہوریت ( ایم آر ڈی) میں صحافیوں نے بھی جدوجہد کی، آج بھی آزادی صحافت سے متعلق چیلنجز ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے دوران عالمی سطح پر پاکستان اور بھارتی میڈیا آمنے سامنے تھے، جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور پاکستانی میڈیا سے بہترین کردار ادا کیا، ڈس اور مس انفارمیشن ہتھیار بن چکا جسے بھارت نے استعمال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر پڑوسی ممالک پروپیگنڈا کرتے ہیں، جنگ سے پہلے ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی تھی، پھر پتا چلا کہ یہ بہترین ہتھیار ہے، حکومت نے بھارت سے جنگ کے بعد ڈیجیٹل میڈیا سے پابندی ہٹائی تھی،پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
عثمان مختار کی فلم ’گلابو رانی‘ سات عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
?️ 22 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکار عثمان مختار کی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو
فروری
امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے
مارچ
کیا صیہونی فوجی امریکہ میں پناہ گزینوں پر تشدد کر رہے ہیں؟
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنسی کے اہلکاروں کے
دسمبر
حریت کانفرنس کے رہنماؤں کشمیر سے متعلق عالمی براداری سے مطالبہ
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
امریکہ یوکرین اور غزہ کی جنگ سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: اگرچہ یوکرین اور غزہ کے بحران الگ الگ ہیں لیکن
نومبر
یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر
مارچ
خاموشی اور جرم
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ
نومبر
جنگ کا جاری رہنا اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے:ٹرمپ
?️ 3 ستمبر 2025جنگ کا جاری رہنا اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے:ٹرمپ امریکی صدر
ستمبر