?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں لی، جماعت اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے وزیرِاعظم پاکستان اور حکومت نے مسلسل آواز اٹھائی، فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، ہم نے غذائی امداد اور ادویات فلسطین بھجوائیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو تعلیم کے لیے پاکستان لایا گیا، غزہ سے متعلق امریکی صدر کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات میں پاکستان بھی موجود تھا، مسلم حکمرانوں سے مشاورت سے امن معاہدہ تشکیل دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو بیان بازی نہیں بلکہ امن چاہیے، فلسطین کو احتجاج یا بیانات یا سیاسی رنگ بازی نہیں چاہیے، 20 نکاتی امن معاہدہ تشکیل دیا گیا جس میں پاکستان کا اِن پٹ شامل ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر حماس اور غزہ نے معاہدے کو قبول کر لیا تو باقیوں کو کیا اعتراض ہے؟ یہ پاکستان نہیں پوری امتِ مسلمہ کی کامیابی ہے، اسرائیل کو غزہ سے فوج نکالنا پڑ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے
نومبر
مغربی کنارے میں ہنگامہ خیز دن؛ ایک شہید اور درجنوں گرفتار
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے
جولائی
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کا بجٹ سے قبل حکومت سے پالیسی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان نے وفاقی حکومت سے
جون
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس: آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کی پارلیمانی
ستمبر
سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے
جولائی
سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔ مریم اورنگزیب
?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
پنجاب: سی ٹی ڈی کی تونسہ میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ، بارود برآمد
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا
جولائی
حزب اللہ کے راکٹ کریات شمعون تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟سابق صیہونی وزیر کی زبانی
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کو
جنوری