🗓️
کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں، فلسطین کی صورت حال ہم سب کو غمگین کررہی ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز اسرائیل نے فلسطین میں کھیلتے ہوئے بچوں پر بمباری کی اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر رہنے پر مجبور ہیں، وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل پر اللہ کا عذاب آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو بم و بارود فراہم کرنے میں امریکا کا ہاتھ ہے، حکومت و اپوزیشن رہنما سب امریکا کی مذمت کرنے کے بجائے امریکا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو صوبے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، حکومت کی طرف سے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا، جس سے اتحاد پیدا ہو، جب اپنے ہی لوگوں کو محروم کریں گے تو لوگوں میں غم و غصہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے ملک کے حالات ٹھیک کرنے کا راستہ گریٹر ڈائیلاگ ہے، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ افغانستان سے ڈائلاگ کیے جائیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کے خلاف یحییٰ السنوار کا اہم پیغام
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ خبر کے مطابق غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے
دسمبر
اٹلی حکومت نے کیا کم آمدنی والے شہریوں کا منی پلان منسوخ
🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی کے مطابق اٹلی حکومت نے ملک
مئی
قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قرضے کی زندگی کو وقار میں بدلنا ہے، وزیراعظم
🗓️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ
مارچ
جماعت اسلامی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ظلم برداشت نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن
🗓️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں BHQ اور RHC ہسپتالوں کی نجکاری کے
اپریل
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر
حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم پاس ہوجاتیں تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب
🗓️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے
ستمبر
اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے
مئی
دنیا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوئی عمل شروع کرنے میں ناکام رہی:اقوام متحدہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی
اگست