لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی اور کراچی میں الیکشن کمیشن آفس سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایاجائے، فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعت کو نشستیں دی جائیں۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضےکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے سامنے آناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے، خود وزیراعظم شہبازشریف، نوازشریف اور مریم نواز فارم47 کے ذریعے آئے ہے، پیپلزپارٹی کے لوگ بھی فارم47 کی بنیاد پر آئے ہیں، کراچی میں لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو دیا مگر ایم کیو ایم کو دھاندلی سے سیٹیں دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیے جائیں، فارم45 کے مطابق جس کی زیادہ نشستیں ہوں اسے حکومت دی جائے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ عوام کو انتخابی عمل سے شدید مایوسی ہوئی، جماعت اسلامی8 فروری کو یوم سیاہ منائے گی، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا احتجاج ہو گا، ملک بھر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رمضان آرہا مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، دال، گھی، چینی ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کس فارمولے کے تحت مہنگائی کی شرح کم بتائی جا رہی ہے؟
مشہور خبریں۔
عراقی آئین صیہونیوں سے کسی بھی تعلق کی اجازت نہیں دیتا: عراقی پارلیمنٹ ممبر
نومبر
سوڈان کو فوری طور پر انسانی امداد بھیجی جائے:اسلامی تعاون تنظیم
مئی
حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا
جنوری
نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے
ستمبر
یمن کے شہر صعدہ میں غزہ کی حمایت میں زبردست عوامی مارچ
مئی
اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں متوقع اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں 443 پوائنٹس کی کمی
اگست
غزہ جنگ بندی سے اسرائیلی معاشرے کی تباہی
جنوری
یونان امریکی اڈہ بن چکا ہے: رجب طیب اردوغان
نومبر