جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، عمر ایوب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو مذکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، عمران خان نے مذکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور ہمیں مذاکرات کے لیے کسی کے پاس نہیں جانا، اگر کسی کو مذکرات کرنے ہیں تو کریں، ورنہ نہ کریں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے اتنی دیر تک سماعت کیوں جاری رہی جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے، مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے لیکن لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں جب کہ ہمیں کسی کے پاس نہیں جانا، کسی کو مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات ختم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے اور اس کے لیے میرا دفتر ہر وقت حاضر ہے۔

بعد ازاں، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ ’ پہلے آپ خود یکسو ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 آدمی پہلے خود مل بیٹھیں کہ ہم کیا چاہتے ہیں، پھر وہ خان صاحب کے پاس چلے جائیں اور ان کو سمجھائیں، ہم سے مذاکرات سے پہلے خان صاحب سے مذاکرات کی ضرورت ہے، انہیں قائل کریں کہ اب کیا کرنا ہے’۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سنجیدگی نظر نہیں آتی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک وقت میں بانی پی ٹی آئی سمیت ان کے 6،6 بیانات آتے ہیں، جب ہمیں پتہ چلے گا کہ وہ ثمر آور گفتگو کرنے کے لیے تیار ہیں اور سنجیدہ رابطہ چاہتے ہیں تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے

امریکی اور کینیڈین طلباء کے نام غزہ کے بچوں کا پیغام

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: پلے کارڈز اٹھائے غزہ کے بچوں نے امریکی اور کینیڈا

امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں

?️ 13 نومبر 2025 امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے

شام میں امریکہ کی موجودگی داعش کے لیے ایک تحفہ ہے: کانگریس

?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:نمائندے میٹ گیٹس، جنہوں نے شام سے امریکی فوجوں کے انخلاء

حج کیس 12 سال بعد سرکاری طور پر شام کے حوالے کر دیا گیا، وجہ؟

?️ 5 فروری 2024شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ 12 سال کے وقفے کے

پوتن: روس میں جلد ہی نئے ہتھیار کی نقاب کشائی کی جائے گی

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر نے تاجکستان کے دورے کے اختتام پر صحافیوں

سیاسی ٹرائل آمرانہ حکومتوں کیلئے طاقتور عدالتی ہتھیار کا کام کرتے ہیں، جسٹس منصور

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے

77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے،اختر مینگل

?️ 2 اپریل 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے