?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جس سے بات کریں وہ کہتا ہے ہم مجبور ہیں، پتہ نہیں کون آرڈر دے رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اصل قید میں ججز ہیں، جب ہم پولیس کو آزاد کریں گے تو ہمیں تحفظ دے گی، جب ججز کو آزاد کریں گے تو وہ انصاف دیں گے لیکن اس وقت جس سے بات کرو کہتے ہیں کہ ہم مجبور ہیں، پرائم منسٹر کہتا کہ میں مجبور ہوں، کہا جاتا ہمیں آرڈرز آتے ہیں، کہاں سے آتے کچھ پتا نہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی، امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، 3 ہفتے ہو گئے عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کرکے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ ہمیں اپنی پولیس اور ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلانی چاہیئے جب کہ کے پی کے میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عملدرآمد روک دینا چاہیے، بانی پی ٹی آئی رہا ہوں تو اس ایکٹ کو سمجھیں اور اس ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ نے سپورٹ کرنا ہے تو جمعرات کو آپ اپنے سیاسی لیڈرز کے ساتھ جا کر کھڑے ہوں، اگر آپ کے سیاسی لیڈرز کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی اپنے لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہوں، گزشتہ دو تین دنوں سے ہمیں بہت لوگوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی پیغام پہنچائیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی ہمیں بناتے ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں کوئی پریشر نہیں لوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت اور امریکہ کی بربریت دنیا کے سامنے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے غزہ کے المعمدانی اسپتال میں
اکتوبر
وزیر اعظم نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار
نومبر
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج کا 5 روزہ فوجی مشق
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج سہ پہر لبنان کے ساتھ سرحد
اکتوبر
سوڈانی فوج کا ملک کی مرکزی بینک سمیت اہم عمارتوں پر قبضہ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کااڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
?️ 3 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں
مارچ
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات شروع
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی
جولائی
عراقی سیکورٹی سروس نے داعش کی مالی معاونت کرنے والے اہم نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: عراقی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے پیر کے روز ایک
ستمبر