?️
برلن(سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پ جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں پاکستان اورجرمنی میں تجارت اوراقتصادی تعاون بڑھانےکےمواقع ہیں، جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمن وزارتِ خارجہ پہنچے ، جہاں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ، شاہ محمود قریشی نے دورہ جرمنی کی دعوت اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔
جرمن وزارت خارجہ میں پاکستان اور جرمنی کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور جرمن وفد کی قیادت جرمنی کے وزیر خارجہ جناب ہائیکو ماس نے کی۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صحت، سیکورٹی ،دفاع، تعلیم ،سیاحت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس میں جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جرمنی میں خوش آمدید کہتے ہیں، سیاسی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کا بہت اہم کردار ہے۔
جرمن ہم منصب کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، افغانستان میں قیام امن سمیت استحکام و ترقی کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے افغان مہاجرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور جرمنی کےتعلقات کو 70سال مکمل ہوگئے ہیں ، یورپی یونین میں جی ایس پی پلس درجہ کیلئےجرمنی کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی دنیا کی ایک اہم اقتصادی اور سیاسی قوت ہے ، پاکستان،جرمنی میں تجارت و اقتصادی تعاون بڑھانے کےمواقع موجودہیں، ہماری حکومت سیاحوں کوای ویزہ سمیت بہت سی سہولتیں دےرہی ہے، جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون مہیا کریں گے۔


مشہور خبریں۔
جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل
جولائی
کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے
فروری
شیخ عیسی قاسم کا صیہونیوں کے ساتھ تعامل کے بارے میں بیان
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرینی انقلاب کے روحانی پیشوا شیخ عیسی قاسم نے آج
ستمبر
مقتدیٰ الصدر اپنے متعلقہ دھڑے کے ارکان سے استعفیٰ دینے ک کہا
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو عراق میں ص مقتدیٰ الصدر نے صدر
جون
’آپریشن بنیان مرصوص‘ شوبز شخصیات کا فوج سے اظہار یکجہتی
?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارتی جارحیت اور حملوں کے بعد پاکستان کی جانب
مئی
صیہونیت کی عالمی مذمت
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج بروز اتوار غزہ کے باشندوں پر صیہونی حکومت کے حملوں
اکتوبر
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
اگر مری نہ جاتا تو اموات میں مزید اضافہ ہوتا:وزیر داخلہ
?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر
جنوری