?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کو 9 مئی کیسز میں دی جانے والی سزاوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 9 مئی کہہ کر آپ نے لوگوں کو 10،10 سال قید سنائی،لیکن 8 فروری کو جنہوں نے شہباز اینڈ کمپنی کے ساتھ مل کر بزور بازو جو 25 کروڑ عوام پر قبضہ کیا اس پر آپ کیا سزا دیں گے؟۔
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا ہے، پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھی ایک ایسا فیصلہ صادر کیا جو انہیں اوپر سے موصول ہوا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عملی طور پر ایک بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کروڑوں عوام کے ووٹوں کی کوئی حیثیت نہیں، جبکہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت مستفید ہونے والوں کے لیے فیصلے تحریر کر کے بھیجے جاتے ہیں اور ان کی بات سنی جاتی ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ حکومت بھی اپنی مرضی کی، جس کے وزیر اعظم کے پاس محض 17 نشستیں ہیں، اور حزبِ اختلاف بھی اپنی مرضی کی، جس کے پاس 20 بھی حقیقی نشستیں نہیں۔ ان شاء ﷲ، ظلم و جبر کے ان ہتھکنڈوں کے باوجود ہم چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایسے فیصلے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں مزید مضبوط بناتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب نے صالح العروری کو کیوں قتل کیا؟
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کے
جنوری
غزہ میں جاری نسل کشی پر سلامتی کونسل کا اظہار تشویش
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں جاری
جنوری
حالیہ معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا باضابطہ اعلان ہے: شیخ نعیم قاسم
?️ 26 جون 2026سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عاشورائے
جون
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کی خریدو فروخت کی منڈی ،عمران خان
?️ 19 فروری 2021اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت
فروری
اسرائیل لبنان پر اتنے شدید حملے کیوں کر رہا ہے؟
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے لبنان کے جنوب
مئی
کرن جوہر نے اچانک ملاقات کرنے پر پوچھا آپ کہاں سے ہیں؟ ثروت گیلانی
?️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ثروت گیلانی نے
اپریل
امریکہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہ کرے : طالبان کا شرمین سے خطاب
?️ 10 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے امریکی نائب وزیر
اکتوبر