جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) شاہد خاقان عباسی کے مطابق جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی بدترین تھی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے الیکشن مشکل تھا کیونکہ کارکردگی کوئی نہیں تھی۔

الیکشن مشکوک ہو چکا ہے، مینڈیٹ مشکوک ہو چکا ہے، لوگوں میں مایوسی ہے، جہاں بھی جاتا ہوں لوگ پوچھتے ہیں ہمارے ووٹ کا کیا ہوا؟۔ بہت تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، بہت شک و شبہ ہے الیکشن پر، تاریخ اس مینڈیٹ کو قبول نہیں کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 9 اپریل 2022 کو تحریک انصاف ختم ہو چکی ن لیگ گھر بیٹھے الیکشن جیت رہی تھی، پھر 8 فروری کو کیا حالات تھے سب کے سامنے ہیں، اس اسمبلی میں کرسیوں پر بیٹھے بہت سے لوگ ان کرسیوں کے حقدار نہیں ہیں۔

یہ لوگ خود سوچ لیں کہ اگر یہ لوگ کرسیوں کے حقدار نہیں ہیں، تو کل کو ملک کے فیصلے کیسے کریں گے؟ ۔ اقتدار سب کو پسند ہوتا ہے، اس ملک میں کوئی اقتدار نہیں چھوڑتا، ہمیشہ ان باتوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، میں نے بار بار کہا ہے کہ جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے قانون سازی کرنے کے کردار کے حوالے سے کہا کہ 16 ماہ میں جتنی بری قانون سازی ہوئی، ایسا کبھی نہیں ہوا، تحریک انصاف کے دور میں بھی بری قانون سازی ہوئی لیکن جیسی بری قانون سازی پی ڈی ایل کے 16 ماہ میں ہوئی اتنی بری قانون سازی کبھی نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف کے صدر مملکت پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے آئین شکنی پکڑنا شروع کی تو پھر شاید کوئی بچے ہی نہ، اب تک سب ہی آئین شکن ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے:یمنی عہدیدار  

🗓️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واضح کیا

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعشیوں کا پانی کے ذخائر پرحملہ

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح

پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف

🗓️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج

برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا

🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو

لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی

🗓️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت

اسلام آباد میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس

🗓️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم

امریکہ اور پاکستان نے افغانستان کے بارے میں کیا کہا؟

🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں، امریکہ اور پاکستان نے دونوں ممالک کے وزرائے

آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

🗓️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو عہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے