?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ جب کہ گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع کرک نشپا کنواں نمبر 10سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی اضافی پیداوارسے تیل کی مجموعی پیداواربڑھ کر 1870بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ پیش رفت کے بعد نئی اضافی پیداوارسے گیس کی مجموعی پیداواربڑھ کر 70لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
تیل وگیس کی اس اضافی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ 22 اپریل 2024 کو ماڑی پیٹرولیم کو 47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا، تیل و گیس کا ذخیرہ سندھ میں ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں شوال ون کنویں سے دریافت ہوا، اس فیلڈ پر 27 جنوری 2024ء سے کام کا آغاز ہوا، کنویں کو1 ہزار 136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا، کنویں سے 2.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، اس کے علاوہ کنویں سے 1040 بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
علاوہ ازیں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماڑی غازیج سندھ میں گیس دریافت کی، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کوخط کے ذریعے آگاہ کیا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ماڑی پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ، غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماڑی پٹرولیم کے پاس ہیں، کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاوٴ یومیہ10اعشاریہ 5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا، اس دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
دوسری طرف پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، مختلف تکنیکوں کے ذریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا، پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء کے دوران تکنیکی مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی اور خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا۔
پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے مراسلے میں بتایا کہ دھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ، ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا، سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کیا گیا جب کہ گمبٹ ساؤتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 اور خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی تیل کے سرمایہ کاری کے لیے وینزویلا کی آمادگی
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کہا ہے کہ اگر امریکہ
OPEC+ ممالک کی سعودی عرب کی حمایت
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:واشنگٹن اور ریاض کے درمیان OPEC+ میں کسی معاہدے تک پہنچنے
اکتوبر
خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 7 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
جولائی
جہانگیر ترین پنجاب میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتےہیں
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) جہانگیر ترین فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔قبل ازیں ہارون
جنوری
اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے: مشہور یہودی ارب پتی
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی یہودی ارب پتی مائیکل بلومبرگ نے وزیر اعظم نیتن
مارچ
امریکا کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کی کوششوں میں تیزی
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موجودہ سیاسی بحران کے دوران بھی پاکستان اور امریکا
مارچ
ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے ، شبلی فراز
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا
اپریل
غزہ میں اللہ اکبر کی صدا / صیہونی حکومت کے خاتمے تک الٹی گنتی شروع
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین جو کہ علاقے کے
مارچ