تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کو انتہائی سنگین، غیرذمہ دارانہ اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے سراسر منافی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان، ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز کارروائیوں کی غیر مبہم انداز میں مذمت کرتا ہے، جو پورے خطے بلکہ اس سے آگے بھی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور جن کے انتہائی سنجیدہ اثرات ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، اس جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے اور جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، یہ سنگین اور نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور پہلے ہی غیر مستحکم خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ اس کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے، جو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر

مذاکرات کی صحیح تفصیلات کے بارے میں قالیباف کا ٹویٹ

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں:محمدباقر قالیباف، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور ایران امریکہ مذاکراتی ٹیم

اسرائیل نے خوراک کی تقسیم کے بہانے فلسطینیوں کو موت کا جال بنا رکھا ہے

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: ھآرتض نے آج ایک رپورٹ میں جنوبی غزہ کی پٹی

طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے میں جلدی نہیں کریں گے: روس

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ ماسکو کو

سعودی عرب کا یمنی میزائل روکنے کا دعوی

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کا فضائی

’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج

?️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے پنجاب میں

پی ٹی آئی کا عمران خان کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کو علاج

افغانستان میں پانی کا بحران؛ 93% بچوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے