توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان کے رہائشی کو توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ملک میں توہین رسالت کے قوانین اور سائبر کرائم قانون سازی کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتا ہے، کیونکہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

جج محمد افضل مجوکا نے ملزم کو قانون کی متعدد دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد فیصلہ سنایا۔

پیکا کے تحت کام کرنے والی خصوصی عدالت کے فیصلے کا اعلان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس نے ابتدائی طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

جج افضل مجوکا نے ملزم کو توہین مذہب کے لیے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کا مجرم قرار دیا جہاں اس الزام میں پاکستان پینل کوڈ اور پیکا دونوں کے تحت سزا دی جاتی ہے۔

سزائے موت کے علاوہ عدالت نے پیکا کے سیکشن 11 کے تحت ملزم سات سال قید کی سزا بھی سنائی جو الیکٹرانک کمیونیکیشن سے متعلق جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان کو دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ مجرم کو 7لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کی فوری طور پر قید میں ڈالنے کی ہدایت کی۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی

عرب حکمرانوں کو فلسطینی عوام کے دفاع میں ایران سے سبق لینا چاہیے 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: 30 نومبر کو، 28 ویں کپ کے نام سے مشہور آب

صیہونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں زخمی

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:  صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے

پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔شہباز گل

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام

شام میں دہشتگروں کے کیمیائی حملوں کے منصوبے

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:روس کا کہنا ہے شام کے شہر ادلب میں ایک بار

 کیا اسرائیل کے پاس حماس کو تباہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ؟

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے غزہ کی جنگ کے انجام کے بارے میں

گوانتانامو بے جیل امریکہ کے دامن پر بدنما دھبہ:اقوام متحدہ

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز

سوڈان جنگ کے منفی اثرات کے بارے میں اسرائیلی حکومت کی تشویش

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار میں صیہونی مصنف نے لکھا ہے کہ اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے