توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس 4 نومبر بروز پیر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے،

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے؟ درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، وکیل عائشہ خالد نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے کہا کہ رولز آف کنسسٹینسی ہے مگر یہ تو مرد ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وہ تو عورت تھی تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک ایسی درخواست میں نے خارج کردی۔

عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، عدالت نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کیا کہ شاہ خاور صاحب آپ کی معاونت درکار ہے اس معاملے پر، وکیل شاہ خاور نے کہا کہ یہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں۔

دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے اور درخواست کو پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی تھی۔

نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جبکہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ

?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر

کابینہ نے الیکشن کے کس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے دو رہنماؤں، سابق وزیر خزانہ

پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر

پاکستانی اخبار: اسرائیل امریکی فیصلوں سے ناراض ہے

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار ڈان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ

پائیدار جمہوریت کیلئے الیکشن ریفارمز کا حاصول ضروری ہے، سراج الحق

?️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراح الحق نے کہا ہے کہ

وزیراعظم نے غربت دور کرنے  کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

مریم نواز کی تقریروں سے مسلم لیگ ن کو نقصان ہو رہا ہے:رانا تنویر

?️ 20 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چار اسلامی میوزیم کی تعمیر

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے