🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے،جب طے کر لیں مل کر چلنا ہے تو پھر بڑے بڑے معاملات حل ہو جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں،یہ آئین آج بھی زندہ اور سلامت ہے،آئین پاکستان ایک تاریخی کارنامہ ہے،یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
ایک سال پہلے اپوزیشن نے پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے آئین کا سہارا لیا،ایک صاحب نے مبارکباد کہ یہ حکومت ایک ماہ نہیں چل سکتی تھی آپ نے کمال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا،اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکلات اور چیلنجز اب بھی موجود ہیں،اتحاد سے بڑے بڑے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔
آئین مختلف آمروں کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی آئین زندہ ہے،ماضی میں سابق چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ایک آمر کو تین سال کی رعایت دی۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن اخراجات بل 2023 پیش کیا گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل ایوان میں پیش کیا اور اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں مہنگائی کی شرح دو فیصد تھی،منتخب حکومت کیخلاف سازش کر کے سلیکٹڈ پی ٹی آئی حکومت لائی گئی،2018 میں عمران خان کی غیر منتخب حکومت کو مسلط کیا گیا،موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔ سازشی عناصر ذاتی مفاد کی خاطر ملک کو نقصان کو پہنچا رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف توڑا اور اسکے برعکس کام کیے،پی ٹی آئی قیادت مسلسل جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیل رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
آپریشن سے قبل آکر ٹی وی شو کرنا پڑا تھا، نادیہ خان
🗓️ 29 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، ماڈل و معروف میزبان نادیہ خان نے انکشاف
مئی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
مزاحمت اور فلسطینی عوام نے اسرائیل کے منصوبے کو دی شکست : نعیم قاسم
🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام
جنوری
میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز
🗓️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
اکتوبر
بائیڈن حکومت شہر سازی کے سلسلے میں تلآویو کابینہ پر دباؤ ڈال رہی ہے: ایکسیوس
🗓️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت
اکتوبر
شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
🗓️ 5 اکتوبر 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی
اکتوبر
بجلی 6روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ، وفاقی حکومت کا ڈرافٹ آئی ایم ایف میں پیش
🗓️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے
ستمبر
لبنانی حکومت نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: لبنان کے نائب وزیر اعظم سعد الشامی نے ایک ٹیلی
اپریل