?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترلائی کے اندوہناک واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے۔
ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ آمد پرشہدا کے لواحقین اور متاثرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادرنوجوان عون عباس نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی، نوجوان کی قربانی کو قوم سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تفریق کی ناپاک سازش ناکام ہوگئی، اندوہناک واقعہ پر پوری قوم سوگوارہے، اوردل انتہائی دکھی ہے، اس برترین بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی، مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کی ناپاک سازش کو ناکام بنائیں گے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ عون عباس نےاعلیٰ درجے کی قربانی دی، وزیراعظم نے عون عباس کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا جب کہ شہدا کی فیملیز کو 50 لاکھ روپے دے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے دہشتگردی کے واقعات کے متعلق تفتیش کی پیش رفت بارے بریفنگ بھی دی جب کہ شہباز شریف نے شہدا کے لواحقین سے ون ٹو ون ملاقات بھی کی اور شہدا کے اعلیٰ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کو 15 سال کیلئے مصر کے حوالے کرنے کا صیہونی منصوبہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم لاپید نے غزہ کے مستقبل کیلئے
جولائی
ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہرے، 1100 سے زائد افراد گرفتار
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے انکشاف کیا ہے
مارچ
نواز شریف کے سخت مؤقف کے فوری بعد مریم نواز کی تلخی کم کرنے کی کوشش
?️ 21 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نواز شریف کی جانب سے 2017 میں انہیں اقتدار
ستمبر
مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس: شبلی فراز کی درخواست پر نیب، حکومت، اینٹی کرپشن سے جواب طلب
?️ 26 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی
فروری
شیڈو وار؛ ایران اسرائیل میں جاسوسی کے حلقوں کو کیسے پھیلاتا ہے؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: آن لائن نیٹ ورکس کا استعمال، مالی مراعات، اور سماجی
نومبر
امریکہ کا ایران اور چین کو چپ کی فروخت روکنے کا منصوبہ
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے ایک گروپ
دسمبر
ٹرمپ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی آپشن پر غور:حماس کے عہدیدار کا بیان
?️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں حماس کے ایک اہم عہدیدار نے اس بات
فروری
غزہ سے امریکہ کو نقصان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے
فروری