تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کی تکنیکی شقوں میں پناہ لینے کی کوشش

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین تکنیکی شقوں میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے وکلاءنے الیکشن کمیشن کے ایک بینچ کے سامنے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے پیچھے موجود روح کو شکست نہیں ہونی چاہیے.

رپورٹ کے مطابق منحرف اراکین صوبائی اسمبلی میں سے زیادہ تر نے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف کے حق میں ووٹ دینے کے اقدام کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پارٹی سے کوئی ہدایت نہیں ملی تھی.

انہوں نے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کبھی بھی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوئے جو رکن کو منحرف قرار دینے کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ کے روبرو تحریک انصاف کی نمائندگی کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے دلیل دی کہ آرٹیکل 63 اے کے پیچھے ایک مقصد سیاست سے انحراف کو ختم کرنا ہے.

سینیٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر منحرف ہونے والوں کی ڈی سیٹ نہ کیا گیا تو یہ انحراف کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہوگا تحریک کے وکیل فیصل فرید نے کہا کہ 25 اراکین صوبائی اسمبلی کو 7 اپریل کو ایک ہوٹل میں وزیر اعلیٰ کے فرضی انتخاب میں حصہ لینے پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ انہوں نے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار نہیں کیا اور جان بوجھ کر اپنی پارٹی کے موقف کو نقصان پہنچایا کمیشن کی جانب سے معاملے کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی.

تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے اپنے جوابات میں انحراف کے اعلان کی صداقت اور ان کی نااہلی کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے عبدالعلیم خان نے اپنے جواب میں کہا کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے انحراف کا اعلان قانونی اختیار کے بغیر کیا گیا جوکہ قانون کی نظر میں باطل ہے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد علی نے اسی آرٹیکل کی مبینہ خلاف ورزی جس کی وجہ سے انہیں نااہلی کے مقدمے کا سامنا ہے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ انحراف کے مجرم نہیں ہیں.

مشہور خبریں۔

غزہ دنیا کی مزاحمت کا دارالحکومت ہے:کولمبیا کے صدر

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے غزہ کے عوام کی قربانیوں

اسپین کا ایسا بحری ہوابرد جہاز جس کے پاس جنگی طیارے نہیں ہوں گے

?️ 2 اکتوبر 2025 اسپین کا ایسا بحری ہوابرد جہاز جس کے پاس جنگی طیارے

ریکوڈک منصوبے کے لیے 7.7 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری

?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ریکوڈک منصوبے کے لیے 7 ارب 72 کروڑ

2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں بے نقاب

?️ 2 جنوری 2026 2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں

کابل میں 2خواتین جج ہلاک

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ

معید یوسف کی قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل  کی یقین دہانی

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے قومی سلامتی

سیف القدس 2 ؛اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے 400 ملین عرب میدان میں آئیں گے؟

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:انٹر ریجنل آن لائن اخبار رائے الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے

قابض صیہونی حکام کی مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:قابض صیہونی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زیر تعمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے