?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا و ہ کریگی، ان کو 2024 کے الیکشن پر اعتراض ہے، 2018 کے الیکشن میں ہمیں بھی اعتراض تھا اگر یہ صوبائی اسمبلیاں نہ توڑتے تو 9 مئی نہ ہوتا،دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کاکہناتھا کہ جوڈیشل کمیشن میں ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اسی فیصلے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور باقی چیف جسٹس بنے ہیں۔
آج ہمیں یہ خط اچھے نہیں لگ رہے آج جن لوگوں کو خط اچھے لگ رہے ہیں انہیں جسٹس فائزعیسیٰ کے خط اچھے نہیں لگ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو دو یا تین سال مل جائیں تو ہم معاشی بحران سے نکل جائیں گے۔
کیا یہ چیف جسٹس اس لئے غلط ہیں کہ وہ ایک مخصوص لابی کی مرضی سے نہیں بنے۔ سنیارٹی کا فیصلہ ججوں نے کیا ہے۔ تین سینئر ترین ججز سے بہترین چیف جسٹس ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبلوزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی تھی۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن تھی لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں، دونوں جماعتوں میں ارینجمنٹ ہوجاتی ہیں تو یہ اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کیا ہورہا ہے وہ نقشہ نہیں دے سکتا لیکن امکان ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے۔تمام سیاسی جماعتیں مل کرملک کے مسائل کا حل نکالیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے کہ ملکی مسائل کا حل مل جل کر بیٹھ کر نکالاجائے۔ تمام سیاسی ایک ٹیبل پر بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو
جولائی
یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں
ستمبر
غزہ میں جنگ روکنا کسی بھی مزید کارروائی کے لیے بنیادی شرط ہوگی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طاہر النونو نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی
جنوری
روسی باغی کون ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی
جون
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
انگلینڈ میں ہر ماہ مرنے والوں کی تعداد تقریباً دو ہزار
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر
جنوری
سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے
جنوری
حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانون سے واضح انحراف
اپریل